ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جلوپارک سالانہ رپورٹ جاری، گزشتہ سال 2442 جانور اور پرندے پیدا ہوئے

جلوپارک سالانہ رپورٹ جاری، گزشتہ سال 2442 جانور اور پرندے پیدا ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: جلو پارک سالانہ رپورٹ دو ہزار سترہ جاری, رپورٹ کے مطابق سال دو ہزار سترہ میں دو ہزار چار سو بیالیس جانور اور پرندے جلو پارک میں پیدا ہوئے۔ ہلاکتوں کی تعداد پانچ سو چھیالیس رہی۔

جلو پارک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق دو ہزار سترہ میں سیر کرنے والے لوگوں کی تعداد اٹھارہ ہزار رہی۔ ڈیلپمنٹ آف جلو سفاری پراجیکٹ کے تحت چالیس ملین خرچ کیے گئے جبکہ ایک سو نوے ملین کے فنڈز ابھی باقی ہیں۔

گزشتہ سال آفس کی تعمیر، لائن اور رائنو موٹس،پانی کی ٹینکی اور ٹربائن کے زیادہ تر کام ہوئے۔ اس وقت جلو پارک میں ترتالیس اقسام کے تین ہزار ایک سو چھپن جانور اور پرندے موجود ہیں۔ سال دو ہزار سترہ میں چودہ سو پینتالیس جانور فروخت کیے گئے۔ جانوروں کی فروخت سے تیئس لاکھ اکتیس ہزار چھ سو روپے کا منافع ہوا۔ جون تا دسمبر دو ہزار سترہ تک پندرہ لاکھ چھپن ہزار چار سو روپے کا منافع ہوا۔ اسکے مقابلے میں مالی سال پندرہ تا سولہ میں منافع چھبیس لاکھ رہا۔