شاہد ندیم: متحدہ مجلس عمل کا اجلاس کل لاہور میں طلب کر لیا گیا۔ عہدیداروں کے چناو کا عمل مکمل کیا جائیگا۔ اجلاس کی میزبانی سینیٹر ساجد میر کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کی میزبانی سینیٹر ساجد میر کریں گے۔ جس میں جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، شاہ اویس نورانی، پیر اعجاز ہاشمی،مولانا عبدالغفور حیدری اور حافظ عبدالکریم سمیت دیگر قائدین شریک ہوں گے۔