ملک اشرف: جاتی امراء رائے ونڈ اور آئی جی پولیس آفس کے اردگرد سڑکوں پر قائم رکاوٹیں ہٹانے کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی
تفصیلات کے مطابق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں پنجاب حکومت اور آئی جی سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیا کہ آئین کے تحت کسی سڑک کو بند نہیں کیا جا سکتا نہ ہی کسی شہری کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ پولیس کا کام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا ہے مگر آئی جی آفس کے باہر رکاوٹیں کھڑی کر کے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیاگیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ شریف برادران کی رہائش گاہ جاتی امراء کے اردگرد سڑکوں پررکاوٹیں عوام کے لئےاذیت کا باعث ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جاتی امراء اور آئی جی آفس کے باہر سڑکوں پر قائم کی گئی رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے۔