اپوزیشن کے احتجاج کی تیاریاں مکمل، شہباز شریف اچانک قصور روانہ

17 Jan, 2018 | 02:36 PM

(سٹی 42) زینب قتل کیس میں اہم پیشرفت کے بعد وزیراعلیٰ شہبازشریف اچانک قصور روانہ ہو گئے,  جہاں وہ  انتظامیہ اور پولیس افسران کیساتھ ملاقات کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق قصور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت جے آئی ٹی کا اجلاس ہوگاجس میں زینب قتل کیس سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا،ڈی پی او آفس میں ہونے والے اس اجلاس میں افسران شہبازشریف کو کیس سے متعلق بریفنگ دیں گے ۔اجلاس کے بعد شہبازشریف قصور کے لوگوں سے ملاقات کریں گے اور میڈیا کے سامنے اہم اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل قصور میں 7 سالہ زینب کو زیادتی کانشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا،لاہور پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کے بعد قصور پولیس کے حوالے کر دیا تھاجس سے تفتیش جاری تھی۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں