پنجاب پولیس نے دو ہزار اٹھارہ انیس کے بجٹ کی تیاری شروع کردی

17 Jan, 2018 | 01:38 PM

علی ساہی: پنجاب پولیس کے بجٹ کی تیاری شروع کردی گئی۔ فنانس برانچ کی تمام آرپی اوز اور متعلقہ برانچز کوبجٹ بھجوانے کی ہدایت کردی۔ مجموعی بجٹ 1 کھرب اور 10 ارب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور، سی ٹی اولاہور، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، کمانڈنٹ ایلیٹ سکول سمیت تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو اسٹیمیٹڈ بجٹ تیارکر کے فنانس برانچ کوبھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ متعلقہ برانچ کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے اسٹیمیٹڈ بجٹ تیارکرلیا جائے گا اورحتمی منظوری کے لیے حکومت کو بھجوا یا جائے گا۔ حکومت کی منظوری کے بعد بجٹ کی رقم مختص کی جائےگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ بجٹ میں پنجاب پولیس کو95 ارب روپےجاری ہوئے تھے اور اس سال بجٹ میں1 کھرب10 ارب کا بجٹ بھجوایا جائے گا۔ حکومت پنجاب پولیس کےبجٹ کی حتمی منظوری حکومت دےگی۔

مزیدخبریں