(سٹی 42) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی خواہش پر جلسے کیلئے نیا ترانہ تیار کیا گیا جس میں شہدائے ماڈل ٹاؤن، معصوم زینب کیلئے انصاف کا تقاضا کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کی زیر صدارت آج تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف مال روڈ پر احتجاجی جلسہ کریں گے، اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، ڈی جے ولی سنزاور شاعر قیصرندیم گڈو نےکارکنوں کا لہو گرمانے کیلئے ترانہ تیار کرلیا، ترانے میں شہدائے ماڈل ٹائون اور قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم زینب کیلئے انصاف کا تقاضا کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق احتجاجی جلسہ دو سیشنز میں تقسیم کیا گیا پہلے سیشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور دوسرے سیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔