گرین ٹاؤن میں ماں اور 2 بچوں کے قتل کا مقدمہ درج

17 Jan, 2018 | 12:20 PM

(علی ساہی ) گرین ٹاؤن کے ایک گھر میں دو بچوں اور ماں کی پُر اسرار ہلاکت کا مقدمہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں اسکے شوہر عثمان کے خلاف درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن جیوا پارک کے علاقہ میں ماں اور 2 بچوں کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ 24 سالہ عائشہ کی والد ہ پروین کی مدعیت میں شوہر محمدعثمان کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں عائشہ کی والدہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ عائشہ نے اسلام قبول کر کے تین سال قبل عثمان سے دوسری شادی کی تھی اور پہلی شادی میں عائشہ کے بچے بھی تھے جنکی وجہ سے دونوں میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

 پولیس نے عثمان کو کل ہی حراست میں لے کرتفتیش شروع کر دی تھی تاہم حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے کہ خاتون نے خودکشی کی یا اُسے زہر دے کر قتل کیا گیا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں