(سٹی 42): عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج چوروں، لیٹروں اور ڈاکوؤں کے خلاف احتجاج کا پہلا دن ہے، جنہوں نے 9، 9 ارب داماد کو کابینہ سے دلوائے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آج کے احتجاج کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ کہتے ہیں کہ آج ملک دشمنوں اور شیخ مجیب الرحمان کو اپنے قائد ماننے والوں کیخلاف سیاسی اعلان جنگ ہونے جارہا ہے، نواز شریف نے 9 ارب روپے اپنے داماد کو کابینہ سے دلوائے ہیں، یہ سب لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کو چوری کرنے کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران 8 ججز کے فیصلوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کا کہتے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ جنہوں نے ناموس رسالت کے کیس کو جان بوجھ کر چھیڑا، جو غیر ملکی ایجنڈے پر پاک فوج کی تذلیل کرنا چاہتےہیں آج اُن کیخلاف پہلا دن ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کےذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں