(آصف جعفری) ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید نے آج مال روڈ پر احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ عوامی تحریک کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مال روڈ پر احتجاج کی اجازت نہیں اور درفعہ 144 نافذ ہے، خلاف ورزی کے ذمہ دار احتجاج کرنے والے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مال روڈ پر احتجاج کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ جاری کیا گیا تھا، جس پر ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جوابی مراسلہ جاری کر دیا گیا، جوابی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کی جانب سے مال روڈ پر جلسے جلسوں پر پابندی ہے اور دفعہ 144 بھی نافذ ہے۔ پابندی کے باوجود احتجاج توہین عدالت کے مترادف ہوگا۔ پھر بھی احتجاج کے شرکاء کو حکومت سیکیورٹی فراہم کرے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے احتجاج کے لیے 25 نکات پر ایک ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران سکیورٹی بیرئیرز کو نہ توڑا جائے۔ رضا کار احتجاج میں نظم و ضبط قائم رکھیں۔ املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔ نفرت آمیز نعروں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بچوں کو احتجاج میں نہ لایا جائے۔ امن وامان کا خیال رکھا جائے، احتجاج کرنے والے انتظامیہ او ر پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں