ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مبینہ انسانی سمگلر کے گھر والوں کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی

 مبینہ انسانی سمگلر کے گھر والوں کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ انسانی سمگلر کے گھر والوں کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست نمٹا دی اور ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا.

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہری نصر کی درخواست پر سماعت کی جس میں ایف آئی اے کی کارروائی کو چیلنج کیا گیا. عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مبینہ سمگلر بیٹے سے خرچ بھی لیں اور کہیں کہ عاق کر دیا ہے، ایسا نہیں ہوتا۔
بیٹا بیٹا ہی رہتا ہے، کارروائی قانون کے مطابق ہوگی. درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیٹا عرصہ دراز لیبیا میں مقیم ہے اور ٹریول ایجنٹ کے کاروبار کی وجہ سے بیٹے کو عاق کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود ایف آئی اے غیر قانونی طور پر گھر پر چھاپے مار کر ہراساں کر رہا ہے سرکاری وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار بیٹے سے مسلسل رابطے میں ہے بلکہ اپنے گھر رقم بھی بھیجتا رہا ہے۔

 

Ansa Awais

Content Writer