شاہد سپرا: وفاقی حکومت نےبجلی کی قیمتوں میں کمی لانےکیلئےمیگاپراجیکٹ پرکام شروع کردیا،لیسکومیں223کیپٹوپاورپلانٹس پربجلی کی پیداوارکرنےپرپابندی عائدکرنےکافیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی پیداوارپرپابندی لگانےسےٹیرف میں کمی کرنےکاپلان بنالیاگیا، پیداوارپرپابندی سےکیپسٹی چارجزکم،بجلی کی قیمت میں کمی لائی جاسکےگی،کیپٹوپاورپلانٹس کولیسکوکےسسٹم سےبجلی خریدنےکیلئےمعاہدہ کرنےکاپلان دیدیاگیا۔
لیسکوکوکیپٹوپاورپلانٹس کیساتھ 2سال کیلئےمعاہدہ کرنےکا پلان دےدیاگیا،کیپٹوپاورپلانٹس کومسلسل بجلی نہ دینےپرلیسکوبھاری جرمانہ عائدکیاجائےگا،لیسکونےفیلڈافسران کوکیپٹوپاورپلانٹس کیساتھ معاہدےکاٹاسک سونپ دیا۔کیپٹوپاورانڈسٹری فرنس اورگیس سےخودبجلی بناکرضرورت پوراکرتی ہے،طلب میں اضافہ کرنےکیلئےکیپٹوپاورانڈسٹری کوقومی گرڈپرمنتقل کرنےکافیصلہ کیاگیا۔
سسٹم پرمسلسل گرتی طلب کی وجہ سےکیپسٹی چارجزکابوجھ بڑھنےلگا۔