ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 غزہ  سے جو لوگ جانا چاہئیں ان کو  نکلنے کا  موقع حاصل ہونا چاہیے, نیتن یاہو

 غزہ  سے جو لوگ جانا چاہئیں ان کو  نکلنے کا  موقع حاصل ہونا چاہیے, نیتن یاہو
کیپشن: file foto
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہاہے کہ غزہ  سے جو لوگ کسی جگہ جانا چاہئیں ان لوگوں کو وہاں سے نکلنے کا  موقع حاصل ہونا چاہیے۔
 وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو  نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کو اختیار دیا جانا چاہیے کہ وہ چاہیں تو نکل جائیں۔

مغربی یروشلم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ غزہ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ "نقطے پر صحیح" ہے۔

ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں غزہ کے بارے میں نیادی طور پر اس خیال کے ارد گرد کہ امریکہ کو اس علاقے کا کنٹرول سنبھالنا چاہیے، کئی باتیں کہیں جنہیں بعض لوگوں نے کسی خفیہ پلان کا حصہ ہی قرار دے دیا۔ ڈنلڈ ٹرمپ نے ان خیالات پر کئی بار بات کی کہ غزہ میں اس وققت موجود تمام فلسطینیوں کو عارضی طور پر دوسرے ملکوں مین بھیج دیا جانا چاہئے۔ ان کو کہین اور بھیجنے کے بعد غزہ کو دوبارہ تعمیر کر کے جدید شہر بنایا جانا چاہئے۔ 

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بنیادی تجویز غزن شہریوں کو مصر اور اردن بھیجنے کے متعلق تھی، مصر اور اردن دونوں ملکوں کے سربراہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقاتوں  میں ان تجاویز پر براہ راست بات کر چکے ہین تاہم دونوں حکومتوں کا جواب نفی مین ہے۔