ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پختونخوا میں سیاحوں کی بس پہاڑی سڑک پر کھائی میں گر گئی

پختونخوا میں سیاحوں کی بس پہاڑی سڑک پر کھائی میں گر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  مسافروں سے بھری بس خوفناک حادثہ کا شکار ہو کر پہاڑی سڑک سے نیچے کھائی میں جا گری۔  

خیبرپختونخوا کے علاقے بالاکوٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سیاحوں سے بھری ہوئی ایک مسارف بس پہاڑی سے نیچے جا گری۔

حادثہ بالاکوٹ میں جابہ کے مقام پر بس کے سڑک سے نیچے کھائی مین گرنے کے حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس کوچ میں 20 سے زائد افراد سوار تھے جو زخمی ہوئے ہیں اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 زخمی سیاحوں کا تعلق واہ کینٹ سے ہے جو بالاکوٹ سے واپس آرہے تھے، زخمی ہونےوالےسیاحوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔