سوشل پلیٹ فارم ایکس پاکستان میں ڈاؤن ہو گیا

17 Feb, 2024 | 10:16 PM

سٹی42:مقبول سوشل پلیٹ فارم X  کی ویب سائٹ ہفتہ کی شب نامعلوم خرابی کے باعث پاکستان کے بیشتر علاقوں میں صارفین کی رسائی سے باہر ہو گئی۔

ریئل ٹائم انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش اور مانیٹرنگ سروس Downdetector.pk نے رات 9 بجے کے قریب ملک بھر میں X کی ویب سائٹ کے ناقابل رسائی ہونے کی تصدیق کی۔ 

ہفتہ کی شام اور اس سے پہلے دن بھر  سوشل پلیٹ فارم ایکس معمول کے مطابق کام کرتا رہا۔ شام کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل نائن کا میچ شروع ہونے کے بعد ایکس پر پاکستانی صارفین کی موجودگی معمول سے زیادہ تھی۔ شب نو بجے کے قریب ویب سائٹ نے کام کرنا بند کر دیا۔  X پر صارفین سوشل میڈیا سائٹ پر پوسٹس دیکھنے سے قاصر تھے کیونکہ جب بھی انہوں نے اسے لوڈ کرنے کی کوشش کی تو از خود جنریٹ ہونے والا  پیغام "اس سائٹ تک نہیں پہنچ سکتے" یا سم تھِنگ وینٹ رونگ ظاہر ہونے لگا۔  

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق رات 9:01 بجے بندش کی کم از کم 185 رپورٹیں موصول ہوئیں، جو رات 9:24 بجے تک بڑھ کر 239 ہو گئیں۔

دریں اثنا، سائبر سیکیورٹی واچ ڈاگ، نیٹ بلاکس نے بھی "لائیو میٹرکس" کا حوالہ دیتے ہوئے بندش کی تصدیق کی جس نے X  کے پاکستان بھر  میںناقابل رسائی ہونے کی نشاندہی کی۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران پاکستان مین انٹر نیٹ اور سوشل پلیٹ فارمز کی سروس میں کئی بار تعطل آتا رہا ہے۔  سوشل پلیٹ فارم  X مئی 2023 میں  تکنیکی خرابی کے سبب عالمی بندش بھی کا شکار ہوا تھا جب دنیا بھر کے صارفین کی جانب سے بڑی تعداد میں شکایات جمع کروائی گئیں۔

مزیدخبریں