سٹی42: کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ اس سال کراچی میں کافی تبدیلی آئی ہے، ملتان سلطانز کے ساتھ کھیل کر ہمارے کھیل میں بہتری آئی ہے۔ ملتان میرا پسندیدہ اسٹیڈیم ہے۔
کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل بہت کامیاب رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ میں پی ایس ایل کے باعث بہتری آئی ہے۔ پاکستان کرکٹ کو پی ایس ایل سے مزید سروسز ملیں گی۔ ملتان میرے لئے دوسرا گھر رہا ہے۔
شان مسعود نے فراخدلی سے اعتراف کیا کہ ملتان سلطان کے ساتھ کھیلنے کے باعث میرے کھیل میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رضوان بڑے کھلاڑی ہیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔
شان مسعود نے کہا کہ ہر کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے اچھی پرفارمینس دے، یہ قسمت کی بات ہوگی کہ کون یہ ٹرافی جیتے گا، ہم بھرپور کوشش کریں گے۔ ایسی کرکٹ کھیلیں گے جو شائقین کو پسند آئے۔
شان نے کہا کہ نئی ٹیم بناتے وقت بیلنس کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ کراچی کی جانب سے آئندہ چار پانچ سال نوجوان لڑکے کھیلیں گے۔ ایک آدھ پلئیر پرانا ہوگا باقی ٹیم نئی ہے۔ پی ایس ایل کی بڑی فرنچائز میں سے کراچی کنگز ہے۔ کوشش ہوگی کہ اپنی پہچان بنائیں۔ سکواڈ بناتے وقت ہر پلئیر اہم ہوتا ہے۔