پی ایس ایل نائن کا پہلا میچ، اسلام آباد یونائٹڈ کی قلندرز پر شاندار فتح

17 Feb, 2024 | 08:23 PM

سٹی42: لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ  کے کپتان شاداب خان اور سلمان علی آغا کی شاندار بیٹنگ نے ٹیم کو مشکلات سے نکال کر  جیت سے ہمکنار کر دیا۔ 19ویں اوور  کی دوسری گیند پر آئی یو نے  دو وکٹوں کے نقصان پر 200  رنز بنا  کر لاہور قلندرز کو لاہور میں شکست دے دی۔     شاداب خان 41 گیندوں کے ساتھ  74 رنز اور سلمان آغا  30  گیندوں کے ساتھ  63 رنز  بنائے۔ وننگ سٹروک شاداب کے حصے میں آیا

شاداب نے41 گیندوں سے 74 رنز بنانے کے لئے  چھ چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ ان کے پارٹنر  سلمان آغا نے 31 گیندوں سے  64 نکالنے کے لئے سات چوکے اور تین چھکے لگائے۔

لاہور قلندرز کی باؤلنگ

لاہور قلندرز کے باؤلروں میں سے حارث رؤف اور ڈیوڈ ویسی سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے، دونوں کی اکانومی بارہ سے زیادہ رہی۔  اسلام آباد یوناٹڈ کی دو وکٹوں مین سے ایک زمان اور ایک سلمان فیض کے حصے مین آئی۔ کپتان شاہین آفریدی کوئی وکٹ نہ لے سکے، انہیں چار اووروں میں 31  رنز پڑے، شاہین آفریدی بیٹنگ کے دوران بھی صفر پر آؤٹ  ہوئے تھے۔

اسلام آباد یونائٹڈ کی اننگز کی ابتدا

لاہور قلندرز نے مہمان اسلام آباد یونائٹڈ کو پاور پلے کے اوورز میں سخت مشکل میں پھنسائے رکھا تاہم چھٹے اوور کے اختتام تک یونائٹڈ کے بیٹر مجموعے کو 50 کے ہندسے تک لانے میں کامیاب ہو گئے۔آئی یو کے کولن منرو ابراہیم کی گیند پر صرف 5 رنز  بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے،  ان کے بعد  ایلیکس ہیلز نے 28  گیندوں سے 36 رنز بنائے. آٹھویں اوور میں آئی یو کی دوسری وکٹ گر گئی۔ 

آئی یو نے  11 اووروں کے اختتام پر  102  رنز بنا لئے تھے۔ اسلام آباد کے دوسرے اوپنر ایلکس ہیلز  آٹھویں اوور میں 28  گیندوں سے 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بارھویں اوور میں شاداب نے  چوکوں کی ہیٹ ٹرک کر کے اسلام آباد یونائٹڈ کی پوزیشن بہتر کر دی۔   12  اووروں کے اختتام پر آئی یو  نے 116  رنز بنا لئے تھے اور اسے باقی اوورز میں 10 کی ایوریج سے رنز بنانا تھے۔ 

لاہور قلندرز کی بیٹنگ

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)9 کےسنسنی خیز افتتاحی میچ  کا آغاز  لہوری ٹیم کے اوپنر فرحان کے ہاتھوں مہمان اسلام آباد یونائٹڈ کے باؤلرز کی بے رحمانہ پٹائی سے  کیا اور  20 اوورز کی اننگز کے اختتام تک پٹائی جاری رکھی۔ لاہور قلندرز نے پہ ایس ایل نائن کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 195 رنز بنا کر  حریفاسلام آباد یونائٹڈ کو عملاً   پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

 میزبان ٹیم نے بیس اووروں کے اختتام پر  پانچ وکٹیں گنوائی تھیں۔   

لاہور قلندرز نے پہلے13 اووروں میں 113  رنز بنا لئے تھے اس کے بعد  بقیہ سات اووروں مین قلندرز  مزید 82  رنز بنا پائے۔ گیارھوین اوور مین اوپنر فرحان کے آؤٹ ہونے کے بعد 12 ویں اوور میں لاہور قلندرز کی ایوریج کم ہو گئی تھی اور صرف 3 رنز بن سکے تھے۔ تیرھویں اوور میں  ڈوسن نے چھکا مار کر ایوریج ایک بار پھر بہتر کر لی۔

لاہور قلندرز کے پہلے اوپنر فخر زمان ساتویں  اوور مین 67 رنز کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے تھے، ان کا انفرادی سکور 13 گیندوں سے 13 رنز تھا، دوسرے اوپنر صاحبزادہ فرحان 11  وین اوور میں ملر کی گیند پر کیچ ہو گئے، اس وقت ان کا سکور 57 تھا۔ رسی وین ڈر ڈوسن نے 41  گیندوں سے 78 رنز اور  عبداللہ شفیق نے 22 گیندوں سے 28  بنائے۔ ڈیوڈ وائس نے 8 گیندوں سے 14 رنز بنائے اور کپتان شاہین آفریدی صفر پر لڑھک گئے۔ ڈوسن ناٹ آؤٹ واپس گئے۔  انہوں نے آج کی شاندار اننگز مین چار چوکے اور تین چھکے لگائے۔

قذافی سٹیڈیم کی شاندار  متوازن وکٹ پر پہلے میچ میں روایتی حریف لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹڈ  آمنے سامنے ہیں۔ اسلام آباد یونائٹڈ کے کیپٹن نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دینے کا گہری دانش کا مظہر فیصلہ کیا۔ لیکن اوپنر صاحبزادہ فرحان نے دو اووروں میں پاور فل سٹروکس کی بوچھاڑ کر کے 12 گیندوں میں22کا انفرادی مجموعہ بنا لیا۔ انہوں نے اب تک 4 خوبصورت چوکے مارے ہیں۔دوسرے اینڈ پر تجربہ کار فخر زمان موجود ہیں جنہوں نے پانچ گیندیں کھیل کر تین رنز بنائے ہیں۔ 

شاداب کی باؤلنگ نے بچایا

آئی یو کے دونوں باؤلروں نسیم شاہ اور عبید شاہ  کو پہلے اووروں میں بالترتیب 16 اور  15 رنز پڑے۔  عبید شاہ کو اس کے بعد اوور نہیں ملا۔ نسیم شاہ نے بعد مین بھی مار کھائی تاہم ان کی اکانومی میچ کے اختتام پر 9 ہو گئی۔ نسیم کے حصے میں ایک وکٹ بھی آ گئی۔ ٹیمل ملز نے 45 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں۔ شاداب خان نے 4  اووروں مین 24 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔  عماد وسیم کو 4 اووروں میں 33 رنز پڑے اور انکے ہاتھ کوئی وکٹ نہیں آئی۔ لاہور قلندرز نے بیٹنگ کا آغاز بہت جارحانہ انداز سے کیا تھا ور تقریباً ہر باؤلر کی پٹائی کی تاہم شاداب خان کی منجھی ہوئی شاطرانہ سپن باؤلنگ نے رنز کی رفتار قدرے کنٹرول کی اس سے ان کے ساتھی باؤلرز کو بھی سنبھلنے کا موقع ملا اور وہ لاہور قلندرز کو دو سو سے نیچے روکنے میں کامیاب ہو گئے۔

مزیدخبریں