سٹی42: کراچی کنگز کے ٹاپ آرڈر بیٹر جیمز ونس نے ملتان پہنچ گئے.
انگلستان سے تعلق رکھنے والے جیمز ونس گزشتہ سیزن بھی کراچی کنگز کا حصہ رہ چکے ہیں.
کراچی کنگز کے ٹاپ آرڈر بیٹر جیمز ونس نے ملتان پہنچ گئے.
نگران وزیرِ اعظم سے وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی کی الوادعی ملاقات
اویس کیانی : نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیرِ اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے الوادعی ملاقات کی.
ملاقات میں وزیرِ اعلی پنجاب نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام کیلئے اتھائے گئے حکومتی اقدامات پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا.
وزیرِ اعظم نے نگران وزیرِ اعلی پنجاب کی اس قلیل مدت میں پنجاب کے ہر شعبے بالخصوص صحت، تعلیم اور مواصلاتی ڈھانچے کی ترقی کیلئے اقدامات کی تعریف کی.
09:47 PM
February 02, 2025
09:40 PM
February 02, 2025
پاکستان کے اویس منیر ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
سید جاوید اقبال : پاکستان کے اویس منیر ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے, سیمی فائنل میں ایران کے عامر سرکوش کو شکست دے دی۔
قطر کے شہر دوحہ میں جاری اے سی بی ایس ایشین مینز اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے اویس اللہ منیر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
منیجر پاکستان ٹیم نوید کپاڈیہ کے مطابق سیمی فائنل میں اویس منیر کا مقابلہ تجربہ کار اور دفاعی چیمپئن ایران کے عامر سرکوش سے تھا۔ پاکستانی کیوئسٹ نے بہترین اسنوکر کا مظاہرہ کرتے ہوئے مضبوط حریف کو چار، ایک سے ہرا کر انہیں مسلسل چوتھے اور مجموعی طور پر پانچویں فائنل کھیلنے سے محروم کردیا۔
اویس منیر کی جیت کا فریم اسکور ان کے حق میں 57-36، 0-80، 75-15، 67-47 اور 69-32 رہا۔
واضح رہے کہ اویس منیر 2015ء کے بعد پہلے پاکستانی کیوئسٹ ہیں جنہوں نے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ 2015 میں پاکستان کے حمزہ اکبر نے ایونٹ کا فائنل کھیل کر ٹائٹل جیتا تھا۔ قبل ازیں کوارٹر فائنل میں اویس منیر نے ایران کے میلاد فتحپور کاشانی کیخلاف اسی مارجن سے کامیابی کے ذریعے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔
پاکستان پیپلزپارٹی سے میرےاستعفے کی خبر غلط ہے، خواجہ سہیل منصور
اقصیٰ شاہد : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خواجہ سہیل منصور نے پارٹی سے استفعے کے اخلاف سو شل میڈیا پر چلنے والی خبر اور لیٹر کو جھوٹا قرار دے دیا.
خواجہ سہیل منصور کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سے میرےاستعفے کی خبر غلط ہے، چندروز سے شمالی علاقہ جات میں تھا اس لئےموبائل بندتھا، کراچی پہنچا تواندازہ ہواکسی نے میرے استعفے کی افواہ پھیلائی ہے، پیپلزپارٹی کا حصہ تھا اورہوں افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرےاستعفے کا جعلی لیٹرسوشل میڈیا کےذریعے پھیلایاگیا، عوام سوشل میڈیا پرقیاس آرائی سے گریز کریں، میرے استعفے کا پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کاحق محفوظ رکھتاہوں۔
واضح رہے کہ خواجہ سہیل منصور الیکشن میں این اے 250 کے نشست پر امیدوار تھے۔
09:07 PM
February 02, 2025
08:50 PM
February 02, 2025
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، خیبر پختو نخوا میں بارش اور ہلکی برف باری کا امکان، محکمہ موسمیات
روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا، تا ہم بالائی خیبر پختو نخوا میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
جمعہ کے روزموسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سردرہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔ اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
پی ایس ایل 9; کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو 3وکٹوں سے شکست دیدی
سٹی42 : پی ایس ایل 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو 3وکٹوں سے شکست دیدی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 139رنز کا ہدف 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پی ایس ایل 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے اوپنر جیسن روئے نے ابتدائی چھ اووروں میں اسلام آباد یونائٹڈ کے باؤلروں کو دنبہ بنا ڈلا لیکن ساتویں اوور کی پہلی گیند پر وہ کلین بولڈ ہو کر گلیڈئیٹرز کو مشکل میں ڈال گئے۔ آٹھویں اوور کی پہلی گیند پر سرفراز احمد نے بھی پویلین کی راہ سدھار کر گلیڈئیٹرز کی مشکل دو چند کر دی۔ اس کے بعد رتھر فورڈ اور روسو نے احتیاط کے ساتھ سنگل رنز بنانے کی حکمت عملی اپنا کر 14 اووروں کے خاتمہ تک گلیڈئیٹرز کو دباؤ سے نکال لیا۔ 13 اووروں کے اختتام پر گلیڈئیٹرز کا مجموعہ 93 ہو گیا۔ رتھر فورڈ نے 15 گیندوں سے 18 رنز بنائے ہیں جن میں ایک 6 اور ایک 4 شامل ہے۔ روسو نے 24 گیندوں سے 21 رنز بنائے ہیں جن میں 2 چوکے شامل ہیں۔
قبل ازیں کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے اننگز کا آغاز تیز رفتار سے کیا تھا۔ جیسن روئے نے چار اووروں میں 7 چوکے مارے اور پانچویں اوور میں ایک چھکا بھی مار دیا۔ ان کے ساتھی اوپنر سعود شکیل چھ گیندوں سے دو رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے تھے، آج گلیڈئیٹرز نے خواجہ نافع کو ون ڈاؤن بھیجا، گلیڈئیٹرز کے ابھرتے ہوئے سٹار بیٹر آج 9 گیندوں سے 9 رنز بنا رومان رئیس کی بال پر بولڈ ہو گئے۔ ان کے مجموعے میں ایک چوکا شامل تھا۔ گلیڈئیٹرز نے پاور پلے کے 5 اووروں میں 49 رنز بنائے اور ان کی ایک وکٹ گری ۔ ان کا رن ریٹ دس کے قریب تھا جبکہ جیتنے کے لئے ان کے لئے صرف 6 رنز فی اوور بنانا کافی تھا۔
چھٹے اور ساتویں اوور میں گلیڈئیٹرز کی دو وکٹین گرنے سے کھیل کا پانسا بدل گیا۔7 ویں اوور کے خاتمہ پر گلیڈئیٹرز صرف 54 رنز تک پہنچ پائے اور ان کا رن ریٹ گر کر 7.71 رہ گیا۔
اسلام آباد یونائٹڈ کی بیٹنگ
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم 20 اووروں میں صرف 138 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ روسو کا ٹاس جیت کر بیٹنگ اسلام آباد یونائٹڈ کو دینے کا فیصلہ صحیح ثابت ہوا۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے آٹھویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ لائن میں سب سے زیادہ کامیاب بیٹر سلمان علی آغا ن رہے۔ انہوں نے 23 گیندوں سے 33 رنز بنائے۔ اوپنر کولن منرو 22 گیندوں سے 20 رنز اور ایلکس ہیلز 9 گیندوں سے 21 رنا بنا کر آؤٹ ہوئے۔
شاداب خان 4 گیندوں سے 2 رنز بنا کر اور اعظم خان صرف 1رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
آٹھ بیٹر کیچ آؤٹ، روسو اور جیسن روئے کے دو دو کیچ
جورڈن کوکس 21 گیندوں سے 19 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے اور عماد وسیم 15 گیندوں سے 9 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف 14 گیندوں سے 20 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ حنین شاہ 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس آئے جبکہ رومان رئیس آخری گیند پر کلین بولڈ آؤٹ ہو گئے۔
آج میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ کے 8 بیٹر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ریلی روسو اور جیسن روئے نے دو دو کیچ لئے۔ خواجہ نافع، سعود شکیل، سرفراز احمد، شیرفن رتھفورڈ نے ایک ایک کیچ پکڑا۔
آئی یو کی باؤلنگ
ابرار احمد نے چار اووروں میں 18 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں، محمد وسیم نے بھی 4 اووروں میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں جبکہ عقیل حسین نے چار اووروں میں 32 رنز دے کو 2 وکٹیں لیں۔محمد حسنین کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ 4 اووروں مین سب سے زیادہ 35 رنز بھی حسنین کو ہی پڑے۔
قبل ازیں ٹاس کے موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، روسو کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں بلے بازوں کو مدد ملے گی، اوس پڑنے کی توقع ہے اس لئے گیند بازوں کو مشکل ہو گی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ وہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک میچ شکست اور ایک میں جیت ملی۔
07:48 PM
February 02, 2025
07:46 PM
February 02, 2025
سندھ میں بڑا اتحاد؛ تحریک انصاف، جی ڈی اے اور جماعت اسلامی ایک پلیٹ فارم پر
ویب ڈیسک : انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سندھ میں بڑا اتحاد بن گیا۔ تحریک انصاف، جی ڈی اے اور جماعت اسلامی ایک پلیٹ فارم پر آگئیں۔
تینوں جماعتوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان کردیا۔
جے ڈی اے کے مرکزی رہنما صدرالدین شاہ راشدی کی رہائشگاہ پر اہم بیٹھک ہوئی، جس میں پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور الیکشن میں دھاندلیوں کیخلاف باہمی تعاون پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو جے ڈی اے کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔
سیکریٹری اطلاعات جی ڈی اے سردار عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ تینوں جماعتوں نے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کیا ہے، جے ڈی اے کا اجلاس 23 فروری کو ہوگا۔ اپوزیشن کی تحریک سے حکومت اور الیکشن کمیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، امکان ہے کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس برائے حلف برداری کا اعلان اچانک کردیا جائے۔ ایسا ہوا تو جی ڈی اے، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی اس دن سندھ بھر میں سخت احتجاج کریں گے۔ 23 فروری کے اجلاس میں اس پر غور کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔
موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
جمعرات کے روزموسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، تاہم ایبٹ آباد ، مانسہرہ اورکوہستان میں پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پربرفباری ہوسکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
07:33 PM
February 02, 2025
07:25 PM
February 02, 2025
پنجاب کے 297 حلقوں کو اضلاع کےطورپر ٹھیک کریں گے، مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کے بڑے چیلنجز ہیں، کام کرنے کیلئے 5سال 24گھنٹے بھی کم ہیں۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا آج سے نیا دور شروع ہوگا، پنجاب میں ن لیگ کو 2 تہائی اکثریت ملی ہے، الیکشن نتائج کےبعد ایک بھی دن آرام نہیں کیا، پنجاب کےعوام نے ن لیگ کو واضح مینڈیٹ دیا ہے، واضح اکثریت دینے پرپنجاب کے عوام کا شکریہ، بڑی تعدادمیں نوجوان رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونے کا اعزاز ملا ہے، میں یہ اعزاز پاکستان کی ہر ماں، بہن، بیٹی اور بچی کے نام کرتی ہوں، یہ ایک خاتون اور ایک بیٹی کو عزت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ترقی اورخدمت کے نام سے جانا جاتا تھا، عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے، پی ٹی آئی دورمیں پنجاب سے سوتیلے جیساسلوک کیاگیا، پی ٹی آئی دورمیں ہرکام کیلئے رشوت دینا پڑتی تھی، تقرروتبادلے کیلئے بھاری رشوت دینا پڑتی تھی، ہیلتھ کارڈ سسٹم میں کرپشن کی نئی داستانیں رقم کی گئیں۔ پنجاب کے 297 حلقوں کواضلاع کےطورپر ٹھیک کرینگے۔ پنجاب میں جنگی بنیادوں پر کام کرینگے ، سیف سٹی پراجیکٹ پورے پنجاب میں پھیلائیں گے ، تھانوں کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔ ماڈل ویمن پولیس اسٹیشن بنائیں گے، لاہورسمیت پنجاب میں ٹریفک مینجمنٹ بہتر کرینگے، پنجاب میں 5 آئی ٹی سٹی بنائیں گے۔ صوبے کو ترقی کے لیے جامع ایجنڈا بنالیا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ تھانوں کا نظام بہتر بنائیں گے ، یوتھ کو بلا سود قرض فراہم کریں گے۔ سرکاری دستاویزات دہلیز پرملیں گی۔ ہر گاوں میں صاف پانی فراہم کرنا بڑا چیلنج ہے ، پورا کریں گے۔ صحت کے شعبے میں بڑے چیلنجز ہیں ، ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کریںگے۔ ہمارے پاس ائیر ایمبولینس کا سسٹم نہیں ہے ، پنجاب میں پہلا ائیر ایمبولینس سسٹم شروع کریں گے، موٹر ویز پر بھی ایمبولینس سروس شروع کریں گے۔ صوبے کے ٹیچنگ اسپتالوں کو بھی اپ گریڈ کریں گے ، ٹی بی اور پیپاٹیس کی بیماری کے لیے فری سکریننگ کروائیں گے۔ مدر اینڈ چائلڈ پروگرام شروع کریں گے ، سرکاری اسکولوں کا معیار اورنصاب جدید بنائیں گے، پرائمری اسکول ، سیکنڈری اسکولوں کو اپ گریڈ کریں گے، سرکاری اسکولوں کو اپ گریڈ کرینگے، اساتذہ کو ٹریننگ دی جائے گی، اسکولوں میں جدید لیبز بنائی جائیں گی۔ کھیلوں کے میدان آباد کریں گے ، اسپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گے۔
میاں اسلم اقبال کو گرفتار کرنے پنجاب پولیس پشاور پہنچ گئی
ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کے نامز د وزیر اعلیٰ میاں اسلم اقبال کو گرفتار کرنے پنجاب پولیس پشاور پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق تاحال میاں اسلم اقبال کو گرفتار نہیں کیا گیا ، میاں اسلم اقبال سپیکر ہاؤس میں موجود ہیں، پنجاب پولیس سپیکر ہاؤس اور سنٹرل جیل کے اطراف میں کھڑی ہے ، پشاور ہائیکورٹ نے آج میان اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور کی تھی، میاں اسلم اقبال کو 2 ہفتوں میں لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔
07:05 PM
February 02, 2025
06:29 PM
February 02, 2025
جج کیخلاف ایک بار کارروائی شروع ہو جائے تو استعفے سےختم نہیں ہوگی، سپریم کورٹ
ویب ڈیسک : سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ یامستعفی ججزکیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سنا دیا،سپریم کورٹ نے 4 ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، جسٹس حسن اظہر رضوی نے اپیل زائدالمیعاد ہونے کی حد تک فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جج کیخلاف ایک بار کارروائی شروع ہو جائے تو جج کے استعفے سے کارروائی ختم نہیں ہوگی، مستعفی جج کیخلاف کارروائی جاری رکھنا جوڈیشل کونسل کا اختیار ہوگا۔سپریم کورٹ کے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کے خلاف زیرالتوا شکایات پر کارروائی کرنا یا نہ کرنا سپریم جوڈیشل کونسل کی صوابدید ہے۔
جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
پاور پلے میں جب تین وکٹیں گر جائیں تو کم بیک مشکل ہو جاتا ہے، ڈیرن سیمی
رانا آذر : پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ پاور پلے میں جب تین وکٹیں گر جائیں تو کم بیک مشکل ہو جاتا ہے.
پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں اس پچ پر 170 سے 180 رنز بنانا چاہیے تھا. بابر اعظم اور رومن پاول کے درمیان اچھی پارٹنرشپ ہوئی لیکن زیادہ دیر تک نہیں چل سکی. ہماری بیٹنگ کلک نہیں کر سکی، بیٹرز کو سکور زیادہ کرنا چاہیے تھا. مڈل اوورز میں رنز نا بننا بھی ہماری ٹیم کو مشکل میں ڈال گیا.
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ آنے والے میچوں میں کمبینیشن میں کچھ تبدیلیاں کریں گے. شمار جوزف جلد ٹیم کا حصہ بن جائیں گے. مجھے بابر اعظم بہت پسند ہے، میرا مقصد اس کو اچھا کپتان بنانا ہے.
06:23 PM
February 02, 2025
02:49 PM
February 02, 2025
پی ایس ایل9؛کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
کراچی کنگز نے پشاور زلمی کا 155 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا، کیرون پولارڈ 49 اور جیمز ونس 38 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیتا اور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔زلمی کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار دکھائی دی، پشاور نے 19.5 اوورز میں 154 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
پشاور زلمی کی اننگز :
شعیب ملک نے صفر پر صائم ایوب کو آؤٹ کیا، بعدازاں محمد حارث 6 رنز بناکر میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 72 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ ٹام کوہلر کیڈمور 2، رومن پاؤل 39، آصف علی 23، عامر جمال ایک، لوک ووڈ 8 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
محمد ذیشان، سلمان ارشاد اور وقار سلام کوئی رن نہ بناسکے۔
کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور حسن علی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی کنگز کی اننگز :
پشاور زلمی کے 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کپتان شان مسعود 12 اور محمد اخلاق 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ شعیب ملک نے 29 رنز بنائے۔
3 وکٹیں گرنے کے بعد کیرون پولارڈ اور جمیز وینس نے ذمہ درانہ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو 7 وکٹوں سے کامیابی دلوادی۔
کراچی کنگز نے 155 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، کیرون پولارڈ نے ناقابل شکست 49رنز بنائے، کی 21 گیندوں پرمشتمل اننگز میں 4 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے جبکہ جیمز ونس 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پشاورزلمی کےلیوک ووڈ 2،وقار سلامت خیل نےایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کننگز کے فاسٹ بائولر حسن علی کی میڈیا سے گفتگو :
کراچی کننگز کے فاسٹ بائولر حسن علی کی میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے اور جہاں حسن علی ہو وہاں ماحول اچھا ہو ہی جاتا ہے، بھرپور ردھم میں ہوں اور اچھی بائولنگ کرنے کا موقع ملا۔ بابر اعظم پاکستان کے سپر سٹار ہیں،کرائوڈ نے بہت سپورٹ کیا۔ہمیں بھی کرائوڈ نے بہت سپورٹس کیا اور اچھا میچ رہا۔شعیب ملک نے پہلی بال پر وکٹ لے کر مومینٹم دیا جس سے بہت فائدہ ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں پر امید ہوں کہ اچھی پرفارمنس آتی رہیں گی۔ اسلام آباد کو جو اچھا لگا اس کو انہوں نے رکھا اور مجھے خوشی ہے کہ کراچی نے مجھے پک کیا ۔
واضح رہے کہ یہ پشاور زلمی کی مسلسل دوسری شکست ہے جبکہ کراچی کنگز نے 2 میچز میں یہ پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔
ایک سال میں 80 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک روانہ
طیب سیف : ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں 80 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک روانہ ہوگئے۔
ایف آئی اے امیگریشن نے بین الاقوامی آمد اور روانگی کی چیک پوسٹوں پر 19.5 ملین مسافروں کو کامیابی سے پروسیس کیا۔ 9.2 ملین مسافروں میں سے 7.1 ملین پاکستانی اور 2.1 ملین غیر ملکی پاکستان آئے۔ 10.3 ملین مسافروں میں سے 8.1 ملین پاکستانی شہری اور 2.2 ملین غیر ملکی پاکستان سے روانہ ہوئے۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر 29 بین الاقوامی آمد و روانگی کی امیگریشن چیک پوسٹس سائٹس/ آپریشنل ہیں۔ سب سے زیادہ 3.6 ملین پاکستانیوں نے بیرون ملک آمد و روانگی کے لئے لاہور ائرپورٹ سے سفر کیا۔ اسلام آباد ائرپورٹ سے 3.5 ملین پاکستانی مسافروں نے سفر کیا۔ اس کے علاوہ سب سے زیادہ 1.1 ملین غیر ملکیوں نے آمد و روانگی کے لئے اسلام آباد ائرپورٹ سے سفر کیا۔
دوسری جانب ایف آئی اے انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم نے 2935 اسٹاپ لسٹ کیسز کے خلاف کارروائی کی۔ انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 1602 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا، جبکہ 25 انتہائی مطلوب انسانی سمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ 1129 مسافروں کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کر کے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔ عمرے کی آڑ میں جانے والے بھکاریوں اور یونان کشتی حادثے جیسے حولناک واقعات کی روک تھام کے لئے ائرپورٹس پر سخت اسکرینگ کا آغاز کیا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی سالانہ ٹریفکنگ ان پرسنز (TIP) رپورٹ 2023 میں پاکستان کی حیثیت کو ٹائر 2 میں برقرار رکھا۔
03:29 PM
February 02, 2025
03:19 PM
February 02, 2025
سندھ ہائیکورٹ کا سوشل میڈیا سے فحش مواد کو فوری ہٹانے کا حکم
ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے فحش مواد کو فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل عباسی نے سوشل میڈیا پر فحش مواد کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس دوران وکیل درخواست گزار نے اپنے دلائل میں کہا کہ فیملی وی لاگننگ کے نام پر فحاشی کو فروغ دیا جارہا ہے۔
دوران سماعت پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فیس بک، یوٹیوب یا کسی ویب سائٹ پر مواد ہٹانے کا اختیار پی ٹی اے کو نہیں ہے، قابل اعتراض مواد ہٹانے کے لیے متعلقہ حکام کو لکھنا پڑتا ہے۔ اس دوران پی ٹی اے کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی اس پر عدالت نے کہا کہ فیس بک، ٹک ٹاک اور دیگر ایپس سے فحش مواد ہٹایا جائے، کچھ بھی ہو احکامات پر عملدرآمد مکمل طور پر چاہیے اور تمام ویب سائٹس سے قابل اعتراض مواد ہٹا دیں۔
عدالت نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کے خلاف فوری ایکشن لینے اور پورا چارٹ بنا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
پی ایس ایل 9؛ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی
ویب ڈیسک : پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔
پی ایس ایل 9 کا پانچواں میچ ملتان کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آج شام 7:00 بجے کھیلا جائے گا۔حیران کن طور پر ملتان کا سفر اسلام آباد سے کم ہےاسلام آباد پہلی پی ایس ایل سے کھیل رہی ہے۔دونوں کا اب تک 13 میچز ہوچکے ہیں۔ملتان سلطانز نے 7 میں کامیابی نام کی ہے اور اسے 6 میں شکست ہوئی ہے۔
ملتان سلطانز نے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دی۔ بلے بازوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور گیند بازوں نے 185 رنز کے دفاع میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی نظریں اس میچ میں دوسری جیت پر ہوں گی۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
03:06 PM
February 02, 2025
06:55 PM
February 02, 2025
پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت لیا
سٹی 42: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے چوتھے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے چوتھے میچ میں آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹکرا رہی ہیں، لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدن نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کپتان لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پچ بیٹنگ کے لئے اچھی لگ رہی ہے۔ اس لئے پہلے بیٹنگ کریں گے۔
واضح رہے کہ پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو دھول چٹائی تھی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، لورکان ٹکر اور ڈیوڈ ویساکی جگہ کارلوس براتھویٹ اور سکندر رضا ٹیم میں شامل کیےگئے ہیں۔ آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا کو آج کے میچ میں آرام دینے کا فیصلہ ٹانگ میں تکلیف کی وجہ سےکیا گیا ہے ۔
بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کے ٹاپ سکورر، اہم سنگ میل عبور کر گئے
سٹی42 : پشاور زلمی کے کپتان کوئٹہ گلیڈئیٹرز سے پہلا میچ تو ہار گئے لیکن اس میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہئوے بابر اعظم نے پی ایس ایل میں 3000 رنز کا سنگ میل بھی عبور کر لیا اور پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
اس دلچسپ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دے دی ہے۔ تاہم زلمی کے کپتان بابر پی ایس ایل کی تاریخ میں 3000 رنز اسکور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے 80 اننگز میں 3004 رنز اسکور کرلیے ہیں۔
اس فہرست میں دوسرا نمبر لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان کا ہے جنہوں نے اب تک پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 2381 رنز اسکور کیے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بابر اعظم نے 42 گیندوں سے 68 رنز بنائے۔ ان کی مدمقابل ٹیم کے دو بیٹرز جیسن روئے نے 75 اور سعود شکیل نے 74 رنز بنائے۔ بابر اعظم 42 ویں گیند پر کیچ آؤٹ نہ ہوتے تو وہ آج میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہوتے اور ممکن ہے کہ میچ کا نتیجہ بھی مختلف ہوتا۔
07:53 PM
February 02, 2025
07:30 PM
February 02, 2025
20 اووروں میں 130 رنز؛ شعیب ملک اور کپتان شان مسعود کراچی کنگز کو ہار سے نہ بچا سکے
سٹی42: ملتان سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ 9کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن دغا دے گئی۔ 185 رنز کے آسانی سے قابلِ حصول ہدف کے تعاقب میں 15 ویں اوور تک کراچی کنگز کے 7 ٹاپ بیٹر آؤٹ ہو گئے اور مجموعہ صرف 101 تک پہنچ سکا تھا . میر حمزہ، حسن علی، تبریز شمسی اور ڈینئیل سیمز بھی سعد بیگ کی طرح صفر پر آؤٹ ہوئے، محمد نواز 7 اور کیرن پولارڈ 28 رنز بنا سکے، کراچی کنگز مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 130 رنز ہی بنا پائی اور ملتان سلطانز ہوم وکٹ پر مشکل میچ جیت گئی۔
کراچی کنگز کے صرف شعیب ملک 35 گیندوں سے 53 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
آٹھویں اوور میں کراچی کنگز کے کپتان ٹیم کو مشکل میں چھوڑ کر پویلین لوٹ آئے تھے۔ شان مسعود نے 31 گیندوں سے 30 رنز بنائے، وہ آٹھویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہو ئے۔ یہ وکٹ اسامہ میر کے حصے میں آئی۔ اب تک کراچی کنگز کی ٹیم 11 اووروں میں رنز بنا سکی ہے اور اس پر درکار رن ریٹ کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔
قبل ازیں اوپنر جیمز ونس تیسرے اوور کی دوسری گیند پر 10 رنز کے مجموعی سکور پر کیچ آؤٹ ہو گئے، اگلی ہی گیند پر سعد بیگ بھی کوئی رن بنائے بغیر بولڈ ہو گئے۔ یہ اوور ڈیوڈ ولی کا تھا۔ کراچی کنگز پہلے تین اووروں میں صرف رنز بنا پائی ہے۔ اس کی ایوریج 3.6 ہے اور اسے درکار ایوریج بڑھ کر 10.4 ہو گئی تھی۔ ابتدا سے ہی رن ریٹ بڑھانے مین مشکلات کا نتیجہ تیسرے ہی اوور میں دو وکٹین گرنے کی شکل مین سامنے آیا جس کے بعد کپتان مسعود نے شعیب ملک کے ساتھ مل کر ٹیم کو سنبھال تو لیا لیکن وہ رن ریٹ کو نہ سنبھال سکے۔
ملتان سلطانز کی اننگز
ملتان سلطانز کی ٹیم "ہوم وکٹ" پر بیس اووروں میں محض 185 رنز بنا پائی۔ ریزا ہینڈرکس 54 گیندوں سے 79 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رواپس گئے، ان کے ساتھ خوشدل شاہ 13 گیندوں سے 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ واپس گئے۔
اوپنر رضوان کے تیسرے اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد ڈیوڈ میلان اور ریزی ہینڈرکس نے 16 اووروں میں مجموعی سکور 138 رنز تک پہنچا دیا تھا۔
ملتان سلطانز کی دوسری وکٹ 17 ویں اوور کی پہلی گیند پر اڑ گئی۔ ڈیوڈ میلان 52 رنز کے انفرادی سکور پر ڈینئیل سیمز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ان کی جگہ خوشدل شاہ کریز پر آئے جنہوں نے ابتدا سے ہی تیز رفتار سے رنز بنائے۔
ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے باؤلرز کو پہلے 16 اوورز میں وکٹ کے لئے ترسا دیا تھا۔ ملتان سلطانز کے میچ میں سو رنز تیرھویں اوور کی پہلی گیند پر مکمل ہوئے۔ میچ میں ملتان سلطانز کی رنز بنانے کی ایوریج ابتدا میں ہی کم رہی تاہم میچ کے اختتام پر ایوریج نو سے کچھ اوپر ہو گئی ہے ۔ ملتان سلطانز کو یہ ایڈوانٹیج حاصل رہا کہ ان کی وکٹیں آخر تک محفوظ رہیں لیکن جمے ہوئے بیٹر آخری اووروں مین کچھ بڑا مجموعی نہیں بنا سکے، جب سترھویں اوور میںڈیوڈ میلان نے رنز کی رفتار تیز کرنے کی کوشش کی تو وہ آؤٹ ہو گئے۔
شان مسعود کا ٹاس جیت کر باؤلنگ لینے کا فیصلہ
آج پی ایس ایل نائن کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ ملتان سلطانز کو دی تھی۔ اب تک ان کا فیصلہ مناسب دکھائی دے رہا ہے۔ شان مسعود نے اپنے باؤلرز کو بہتر طریقہ سے استعمال کر کے ملتان سلطانز کو بڑا مجموعہ بنانے سے خاصی حد تک روک لیا۔
کراچی کنگز کی باؤلنگ
کراچی کنگز کی باؤلنگ: کراچی کنگز کی جانب سے دو کٹیں میر حمزہ اور ڈینئیل سیمز نے حاصل کیں۔ سب سے کم رنز شعیب ملک کو پڑے، انہیں دو اوور ملے، وہ وکٹ نہیں لے سکے لیکن انہیں 12 گیندوں پر صرف 10 رنز پڑے۔ محمد نواز کو ایک اوور میں 11 رنز پڑ گئے جس کے بعد انہیں اوور نہیں ملا۔ تبریز شمسی بھی سب سے زیادہ مار کھانے والے باؤلر رہے، انہیں 4 اووروں میں 45 رنز پڑے اور وکٹ بھی کوئی نہیں ملی۔
بچہ بچہ جانتا ہے کہ پاکستان کے تاریخ کے بدترین الیکشن ہوۓ،اسد قیصر
سٹی42: مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا صوابی عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم دھاندلی کے خلاف قانونی جنگ بھی لڑیں گے اور عوام میں بھی جایئں گے،انھوں نے ہمیں جو مینڈیٹ دیا ہے کوئی بھی ہم سے یہ مینڈیٹ چوری نہیں کر سکتا ۔
پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ کل سپریم کورٹ میں حالیہ الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے کیس لگا ہوا ہے، ہمارے تحفظات ہیں الیکشن میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوۓ، بچہ بچہ جانتا ہے کہ پاکستان کے تاریخ کے بدترین الیکشن ہوۓ ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق جو کامیاب ہوئے ہیں ان کے نتائج کا اعلان کیا جائے ،فارم 45 کے مطابق عوام کا مینڈیٹ عوام کو دیا جائے ، یہ عوام کا اختیار ہے کہ کس کو اپنا نمائندہ بناتے ہیں۔ ہم نے ووٹوں کی ایسی چوری اور سینہ زوری نہیں دیکھی تھی ۔
اسد قیصر نے چیف جسٹس صاحب سے درخواست کی کہ راولپنڈی کمشنر نے جو بات کہی ہے اس پر جوڈیشل تحقیقات کریں ،ہم کسی بھی صورت دوبارہ انتخابات کی طرف نہیں جایئں گے، فارم 45 کے مطابق نتائج کا اعلان کریں۔ ملک معاشی بحرانوں کا شکار ہے ایک اور ڈرامہ کرکے دوبارہ الیکشن کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔
06:56 PM
February 02, 2025
06:43 PM
February 02, 2025
پی ایس ایل 9:کراچی کنگز نے ٹاس جیت لیا
سٹی42: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا تیسرا میچ آج ملتان سلطان اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
پی ایس ایل سیزن 9 کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے محمد رضوان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطان کو بیٹنگ کی دعوت دیدی ہے ۔
پی ایس ایل سیزن 9 کا یہ تیسرا میچ ملتان کے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
کراچی کنگز نے پہلے میچ سے پہلے غیر ملکی کھلاڑی کو نائب کپتان بنا دیا
سٹی42: ملتان میں اپنے پہلے میچ سے چند گھنٹے پہلے کراچی کنگز نے اپنے ایک غیر ملکی کھلاڑی کو نائب کپتان کا اعلان کر دیا۔
کراچی کنگز کے منتظمین نے پہلے میچ سے چند گھنٹے قبل جیمز ونس کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے لیے کنگز اسکواڈ کا نائب کپتان مقرر کر دیا ہے۔ کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود ہیں جن کا تعلق کراچی سے ہے۔
جیمز ونس گزشتہ برس بھی کراچی کنگز کا حصہ رہ چکے ہیں۔ ان کا پورا نام جیمز مائیکل ونس ہے وہ انگلینڈ کے قصبے کک فیلڈ، سسیکس میں 14 مارچ 1991 کو پیدا ہوئے تھے۔
اس وقت وہ پونے 33 سال کے ہیں۔ وہ دائیں ہاتھ سے بیٹنگ اور باؤلنگ کرتے ہیں۔
جیمز ونس ایچ بی ایل پی ایس ایل کے افتتاحی سیزن میں بھی کراچی کنگز کا حصہ تھے۔ آج وہ کراچی کنگز کے نائب کپتان کی حیثیت سے ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا پہلا میچ کھیلیں گے.
جیمز ونس انگلینڈ کی جانب سے 13 ٹیسٹ میچ، 25 ون ڈے انٹرنیشنل میچ اور 37 انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچ کھیل چکے ہیں۔ مخلتف لیگز کی جانب سے کھیلے ہوئے ٹی ٹونٹی میچوں کی تعداد 371 ہے جن میں وہ 10237 رنز بنا چکے ہیں۔ ان کا لیگ ٹی ٹونٹی میں ہائی سکور 129 ناٹ آؤٹ ہے، ونس ٹی ٹونٹی لیگ میچوں میں 5 سینچریاں اور 65 ففٹیاں بنا چکے ہیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آج کراچی کنگز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا. کنگز بمقابلہ سلطانز میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا.
06:37 PM
February 02, 2025
04:50 PM
February 02, 2025
پی ایس ایل9 :گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو 16 رنز سے
ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا دوسرا میچ آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں پیشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے دوسرا میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو ا6 رنز کے مارجن سے شکست دید ی ہے۔
کوئٹہ نگلیڈی ایٹرز کی جانب سے پیشاور زلمی کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا گیا ۔پی ایس ایل سیزن 9 کا یہ دوسرا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
گلیڈی ایٹڑز کے اوپنرز کی جانب سے ایک شاندار آغاز کیا گیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے جس میں سے جیسن رائے نے 75 رنز بنائے اور سعود شکیل 74 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،اس کے علاوہ کپتان رائیلی روسو 13، شیرفن ردرفورڈ20 اور محمد وسیم 4 رنز بناسکے، خواجہ نافع 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی میں سے سلمان ارشاد نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ لُوک ووڈ اور محمد ذیشان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
انینگز کا آغاز صائم اور بابراعظم کی جانب سے کیا گیا، صائم 42 رنز بنا کر آؤت ہوگئے جبکہ زلمی کے کپتان بابر نے 68 رنز بنائے، محمد حارث نے 7 رنز اور ٹام کوہلر 18 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
پی ایس ایل نائن کا پہلا میچ، اسلام آباد یونائٹڈ کی قلندرز پر شاندار فتح
سٹی42: لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ کے کپتان شاداب خان اور سلمان علی آغا کی شاندار بیٹنگ نے ٹیم کو مشکلات سے نکال کر جیت سے ہمکنار کر دیا۔ 19ویں اوور کی دوسری گیند پر آئی یو نے دو وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنا کر لاہور قلندرز کو لاہور میں شکست دے دی۔ شاداب خان 41 گیندوں کے ساتھ 74 رنز اور سلمان آغا 30 گیندوں کے ساتھ 63 رنز بنائے۔ وننگ سٹروک شاداب کے حصے میں آیا
شاداب نے41 گیندوں سے 74 رنز بنانے کے لئے چھ چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ ان کے پارٹنر سلمان آغا نے 31 گیندوں سے 64 نکالنے کے لئے سات چوکے اور تین چھکے لگائے۔
لاہور قلندرز کی باؤلنگ
لاہور قلندرز کے باؤلروں میں سے حارث رؤف اور ڈیوڈ ویسی سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے، دونوں کی اکانومی بارہ سے زیادہ رہی۔ اسلام آباد یوناٹڈ کی دو وکٹوں مین سے ایک زمان اور ایک سلمان فیض کے حصے مین آئی۔ کپتان شاہین آفریدی کوئی وکٹ نہ لے سکے، انہیں چار اووروں میں 31 رنز پڑے، شاہین آفریدی بیٹنگ کے دوران بھی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔
اسلام آباد یونائٹڈ کی اننگز کی ابتدا
لاہور قلندرز نے مہمان اسلام آباد یونائٹڈ کو پاور پلے کے اوورز میں سخت مشکل میں پھنسائے رکھا تاہم چھٹے اوور کے اختتام تک یونائٹڈ کے بیٹر مجموعے کو 50 کے ہندسے تک لانے میں کامیاب ہو گئے۔آئی یو کے کولن منرو ابراہیم کی گیند پر صرف 5 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے، ان کے بعد ایلیکس ہیلز نے 28 گیندوں سے 36 رنز بنائے. آٹھویں اوور میں آئی یو کی دوسری وکٹ گر گئی۔
آئی یو نے 11 اووروں کے اختتام پر 102 رنز بنا لئے تھے۔ اسلام آباد کے دوسرے اوپنر ایلکس ہیلز آٹھویں اوور میں 28 گیندوں سے 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بارھویں اوور میں شاداب نے چوکوں کی ہیٹ ٹرک کر کے اسلام آباد یونائٹڈ کی پوزیشن بہتر کر دی۔ 12 اووروں کے اختتام پر آئی یو نے 116 رنز بنا لئے تھے اور اسے باقی اوورز میں 10 کی ایوریج سے رنز بنانا تھے۔
لاہور قلندرز کی بیٹنگ
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)9 کےسنسنی خیز افتتاحی میچ کا آغاز لہوری ٹیم کے اوپنر فرحان کے ہاتھوں مہمان اسلام آباد یونائٹڈ کے باؤلرز کی بے رحمانہ پٹائی سے کیا اور 20 اوورز کی اننگز کے اختتام تک پٹائی جاری رکھی۔ لاہور قلندرز نے پہ ایس ایل نائن کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 195 رنز بنا کر حریفاسلام آباد یونائٹڈ کو عملاً پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔
میزبان ٹیم نے بیس اووروں کے اختتام پر پانچ وکٹیں گنوائی تھیں۔
لاہور قلندرز نے پہلے13 اووروں میں 113 رنز بنا لئے تھے اس کے بعد بقیہ سات اووروں مین قلندرز مزید 82 رنز بنا پائے۔ گیارھوین اوور مین اوپنر فرحان کے آؤٹ ہونے کے بعد 12 ویں اوور میں لاہور قلندرز کی ایوریج کم ہو گئی تھی اور صرف 3 رنز بن سکے تھے۔ تیرھویں اوور میں ڈوسن نے چھکا مار کر ایوریج ایک بار پھر بہتر کر لی۔
لاہور قلندرز کے پہلے اوپنر فخر زمان ساتویں اوور مین 67 رنز کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے تھے، ان کا انفرادی سکور 13 گیندوں سے 13 رنز تھا، دوسرے اوپنر صاحبزادہ فرحان 11 وین اوور میں ملر کی گیند پر کیچ ہو گئے، اس وقت ان کا سکور 57 تھا۔ رسی وین ڈر ڈوسن نے 41 گیندوں سے 78 رنز اور عبداللہ شفیق نے 22 گیندوں سے 28 بنائے۔ ڈیوڈ وائس نے 8 گیندوں سے 14 رنز بنائے اور کپتان شاہین آفریدی صفر پر لڑھک گئے۔ ڈوسن ناٹ آؤٹ واپس گئے۔ انہوں نے آج کی شاندار اننگز مین چار چوکے اور تین چھکے لگائے۔
قذافی سٹیڈیم کی شاندار متوازن وکٹ پر پہلے میچ میں روایتی حریف لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹڈ آمنے سامنے ہیں۔ اسلام آباد یونائٹڈ کے کیپٹن نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دینے کا گہری دانش کا مظہر فیصلہ کیا۔ لیکن اوپنر صاحبزادہ فرحان نے دو اووروں میں پاور فل سٹروکس کی بوچھاڑ کر کے 12 گیندوں میں22کا انفرادی مجموعہ بنا لیا۔ انہوں نے اب تک 4 خوبصورت چوکے مارے ہیں۔دوسرے اینڈ پر تجربہ کار فخر زمان موجود ہیں جنہوں نے پانچ گیندیں کھیل کر تین رنز بنائے ہیں۔
شاداب کی باؤلنگ نے بچایا
آئی یو کے دونوں باؤلروں نسیم شاہ اور عبید شاہ کو پہلے اووروں میں بالترتیب 16 اور 15 رنز پڑے۔ عبید شاہ کو اس کے بعد اوور نہیں ملا۔ نسیم شاہ نے بعد مین بھی مار کھائی تاہم ان کی اکانومی میچ کے اختتام پر 9 ہو گئی۔ نسیم کے حصے میں ایک وکٹ بھی آ گئی۔ ٹیمل ملز نے 45 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں۔ شاداب خان نے 4 اووروں مین 24 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔ عماد وسیم کو 4 اووروں میں 33 رنز پڑے اور انکے ہاتھ کوئی وکٹ نہیں آئی۔ لاہور قلندرز نے بیٹنگ کا آغاز بہت جارحانہ انداز سے کیا تھا ور تقریباً ہر باؤلر کی پٹائی کی تاہم شاداب خان کی منجھی ہوئی شاطرانہ سپن باؤلنگ نے رنز کی رفتار قدرے کنٹرول کی اس سے ان کے ساتھی باؤلرز کو بھی سنبھلنے کا موقع ملا اور وہ لاہور قلندرز کو دو سو سے نیچے روکنے میں کامیاب ہو گئے۔
08:23 PM
February 02, 2025
08:07 PM
February 02, 2025
پی ایس ایل نائن کے شاندار کرکٹِنگ ایڈوینچرز کا آغاز، رنگ بھری افتتاحی تقریب ہو گئی
سٹی42: پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں سیزن کا سنسنی خیز میلہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں رنگ و نور کے جلو میں شروع ہو گیا۔
پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین سید محسن رضا نقوی قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن نائن کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور وہی اس تقریب کے منتظم بھی تھے۔
خاتون کی قیادت میں قومی ترانہ سے آغاز
پاکستان سپر لیگ نائن کی خوبصورت اور پروقار افتتاحی تقریب کا آغاز مملکتِ خداداد کے قومی ترانہ سے ہوا اور قومی ترانہ پیش کرنے کی سعادت خٓتون گلوکارہ آئمہ بیگ کو ملی جنہوں نے گہری عقیدت میں ڈوب کر ترانہ پڑھنے میں قائدانہ کردار ادا کیا۔
پی ایس ایل نائن کے مہمانوں کے لئے لیزر شو اور آتشبازی
پاکستان سپرلیگ کی تمام ٹیموں کے سربراہ بھی افتتاحی تقریب میں مہمانِ خصوصی تھے۔ نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز بھی افتتاحی تقریب کیلئے قذافی سٹیڈیم پہنچے۔
پی ایس ایل نائن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں خوبصور لیزر لائٹس شو پیش کیا گیا اور اعلیٰ درجہ کی آتشبازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔
گلوکار آئمہ بیگ، عارف لوہار، علی ظفر ،اور نوری بابا بینڈ نے پرفارم کیا۔ آئمہ بیگ، عارف لوہار، علی ظفر کی پرفارمنس سے شائقین خوب محظوظ ہوئے۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر قذافی سٹیڈیم مہمانوں اور شائقینِ کرکٹ سے بھرا ہوا تھا۔ اسٹیڈیم کے اطراف مہمانوں کی سہولت کے لئے تمام انتظامات کئے گئے تھے اور سٹیٹ آف دی آرٹ سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔
چھ ٹیمیں 34 میچ
پی ایس ایل 9 میں 6 ٹیموں کے درمیان دو مرحلوں پر مشتمل فارمیٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ آج شام لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہو رہا ہے اور چیمپئین شپ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
پہلا سنسنی خیز میچ
پی ایس ایل سیزن 9 کا پہلا میچ دفاعی چیمپئین لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔
شاندار کرکٹِنگ ایڈوینچرز
دنیا بھر سے ٹی ٹونٹی کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ کے چھ ٹیموں کو جوائن کیا ہے۔ تمام ٹیموں کا کہنا ہے کہ ان کہ تیاری مکمل ہے۔ پی ایس ایل نائن کے پہلے میچ سے آخری میچ تک دنیا بھر کے کرکٹ لورز کو بہترین وکٹوں پر شاندر کرکٹنگ ایڈوینچرز دیکھنے کو ملیں گے۔
پی ایس ایل 9 کے افتتاح سے پہلے اہم ٹیم کا اہم غیر ملکی کھلاڑی زخمی
سٹی42: پاکستان سپر لیگ 9 کے افتتاح سے ایک روز پہلے ملتان میں کراچی کنگز کے آل راؤنڈر ڈینیئل سیمز زخمی ہوگئے.
ملتان میں ڈینیئل سیمز کو پریکٹس سیشن کے دوران کہنی پر بال لگا ۔ آسٹریلین کھلاڑی ڈینئیل سیمز کی انجری کا نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز معائنہ کر رہے ہیں۔
کراچی کنگز کی ٹیم مینیجمنٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈینئیل سیمزمعمولی انجرڈ ہوئے ہیں اور توقع ہے کہ معائنہ کے بعد ڈاکٹر انہیں کھیلنے کے لئے فٹ قرار دے دیں گے۔
01:27 AM
February 02, 2025
01:18 AM
February 02, 2025
پی ایس ایل 9 کے افتتاح سے پہلے ریلیز کیا گیا گانا"کھل کے کھیل" یو ٹیوب پر ٹرینڈ ہو گیا
سٹی42: پی ایس ایل 9 کے افتتاح سے پہلے ریلیز کیا گیا گانا "کھل کے کھیل" یو ٹیوب پر ٹرینڈ ہو گیا۔
پی ایس ایل نائن کے لئے گلوکارہ آئمہ بیگ اور علی ظفر کے گائے گانے "کھل کے کھیل" نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کے ریکارڈ بنا ڈالے۔ پاکستان سپر لیگ کا گانا "کھل کے کھیل" علی ظفر کا لکھا ہوا ہے۔ یہ گانا اس وقت یوٹیوب پہ ٹرینڈ کر رہا ہےعلی ظفر اور آئمہ بیگ کا گایا ہوا یہ گانا یو ٹیوب پر پاکستان سپر لیگ کے آفیشل چینل پر اب تک بارہ لاکھ ستر ہزار مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
پی ایس ایل نائن کے افتتاح سے پہلے ملتان سلطانز میں دھماکہ خیز تبدیلی
سید زوہیب بخاری: ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 9 کی ابتدا سے پہلے آخری لمحات میں ٹیم میں ایک اہم تبدیلی کر لی۔
انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر اولی سٹون کو ملتان سلطانز کے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
ملتان سلطانز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اولی سٹون نے زخمی ریس ٹوپلے کی جگہ لے لی ہے۔
ریس ٹو پلے پی ایس ایل نائن کھیلنے کے لئے نیٹ پر تیاری کے دوران زخمی ہو گئے تھے جس کے سبب وہ اس ہنگامہ خیز سیریز میں شرکت سے محروم ہو گئے اور ملتان سلطانز کو ان کی جگہ لینے کے لئے آخری لمحات میں فاسٹ باؤلر اولی سٹون کو بلانا پڑا۔
12:55 AM
February 02, 2025
12:33 AM
February 02, 2025
پی ایس ایل نائن؛ افتتاح کے شاندار انتظامات، اپنے قومی برانڈ کو مزید اوپر لے جائیں گے، محسن نقوی
رانا آذار: لاہور میں کرکٹ کے سب بڑا میلے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ قذافی سٹیڈیم روشنیوں سے سج گیا ۔ شائقین آج شام کو پاکستان پریمئیر لیگ نائن کے افتتاح کی تقریب دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین مھسن نقوی انتظامات کی براہ راست نگرانی کر نے کے لئےرات گئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 9 کے گرینڈ افتتاح کی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر نے افتتاحی تقریب کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔
محسن نقوی نے افتتاحی تقریب کے تمام انتظامات کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے سٹیڈیم میں شائقین اور مہمانوں کو فراہم کی جا رہی سہولیات کے انتظامات کا مشاہدہ کیا۔
وزیر اعلیٰ اور پی سی بی کے چئیرمین نے پورے سٹیڈیم کا وزٹ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
انتظامات بہترین ہیں، محسن نقوی کا اظہارِ اطمنان
تمام انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد سید محسن رضا نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب کے لئے بہترین اور فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔شائقین کرکٹ افتتاحی تقریب سے محظوظ ہوں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کی پہچان ہے۔ ہمیں اپنے برانڈ کو مزید اوپر لے کر جانا ہے۔
پی ایس ایل 9: سٹیج سج گیا، افتتاحی تقریب میں 4معروف گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے
وسیم احمد:میگاایونٹ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل،افتتاحی تقریب کیلئےسٹیج وسیم اکرم انکلوژرزکےسامنےبنادیاگیا۔
پی ایس ایل سیزن 9 کی افتتاحی تقریب میں لیزرشواورفائرورکس کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب میں 4معروف گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے جس میں عارف لوہار،علی ظفر،آئمہ بیگ اورنوری پرفارم کریں گے۔
آج کوئٹہ گلیڈی ایٹراورپشاورزلمی کی جانب سے پریکٹس سیشن کا انقعاد کیا گیا جبکہ لاہورقلندرزاوراسلام آبادیونائیٹڈکی ٹیمیں بھی پریکٹس کررتی رہیں۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کا میگاایونٹ کاپہلامیچ لاہورقلندرزاوراسلام آبادیونائیٹڈمیں کل کھیلاجائیگا۔
08:56 PM
February 02, 2025
06:27 PM
February 02, 2025
پی ایس ایل 9 کا میلہ سجنے کو تیار، لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل
عرفان ملک : پی ایس ایل 9 کا میلہ سجنے کو تیار، لاہور پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے۔
ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ انہوں نے نشتر سپورٹس کمپلیکس میں اہلکاروں سے خطاب کیا۔ آپریشنز، انویسٹی گیشن، آرگنائزڈکرائم یونٹ،ڈولفن سمیت دیگریونٹس کے افسران واہلکار اس موقع پر شریک ہوئے، اس کے علاوہ ایس پیز سول لائنز، ماڈل ٹاؤن، کینٹ ودیگر متعلقہ افسران موقع پر موجود تھے۔
سید علی ناصر رضوی نے پی ایس ایل میچز کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات بارے بریف کیا، کہا کہ گذشتہ ایونٹس کی طرح امسال بھی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایاگیا ہے، 07 ہزار سے زائد کی نفری سکیورٹی کے فرائض انجام دے گی، روٹ میں آنے والی بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے جائیں گے۔ تمام افسران وجوان جانفشانی،ایمانداری سے فرائض انجام دیں، فرائض میں سستی ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈیوٹی سے غیر حاضری کسی صورت قابل قبول نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دورانِ چیکنگ شائقین کرکٹ سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روزانہ کی بنیادپر جاری رکھے جائیں۔
09:47 PM
22 Feb, 2024
09:40 PM
22 Feb, 2024
09:07 PM
22 Feb, 2024
08:50 PM
22 Feb, 2024
07:48 PM
22 Feb, 2024
07:46 PM
21 Feb, 2024
07:33 PM
21 Feb, 2024
07:25 PM
21 Feb, 2024
07:05 PM
21 Feb, 2024
06:29 PM
21 Feb, 2024
06:23 PM
21 Feb, 2024
02:49 PM
21 Feb, 2024
03:29 PM
20 Feb, 2024
03:19 PM
20 Feb, 2024
03:06 PM
20 Feb, 2024
06:55 PM
19 Feb, 2024
07:53 PM
18 Feb, 2024
07:30 PM
18 Feb, 2024
06:56 PM
18 Feb, 2024
06:43 PM
18 Feb, 2024
06:37 PM
18 Feb, 2024
04:50 PM
18 Feb, 2024
08:23 PM
17 Feb, 2024
08:07 PM
17 Feb, 2024
01:27 AM
17 Feb, 2024
01:18 AM
17 Feb, 2024
12:55 AM
17 Feb, 2024
12:33 AM
17 Feb, 2024
08:56 PM
16 Feb, 2024
06:27 PM
16 Feb, 2024