الیکشن کمیشن کی کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید، معاملے کی انکوائری کا اعلان

17 Feb, 2024 | 03:11 PM

Ansa Awais

(عثمان خان) الیکشن کمیشن نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر یا کمیشن پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کردی۔

 ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اُنہوں نے الیکشن کمیشن کے کسی عہدہ دار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کیلئے کمشنر راولپنڈی کو کبھی بھی کوئی ہدایات جاری نہیں کی۔اُن کا کہنا تھا کہ کسی بھی ڈویژن کا کمشنر نہ تو ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر ہوتا ہے۔ نہ ہی الیکشن کے کنڈکٹ میں کسی کمشنر کا کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے۔ 

 الیکشن کمیشن کی جانب سے اس معاملے کی جلد از جلد انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں