سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے سندھ کے سینئیر لیڈر شرجیل میمل نے عمران خان کی حکومت ہٹانے کے لئے تحریک عدم اعتماد جنرلز کے کہنے پر پیش ہونے کے تعلق مولانا فضل الرحمان خان کے الزامات پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پیپلزپارٹی بغیر ڈکٹیشن تحریک عدم اعتماد لائی، مولانا کو 8 فروری کو جس پی ٹی آئی سے شکست ہوئی اسی سے اتحاد کررہے ہیں۔
شرجیل میمن نے مولانا فضل الرحمان خان کے الزامات کے جواب میں حقائق بیان کرتے ہوئے کہا کہ پہلی باروزیراعظم کوآئینی طورپرہٹایاگیا تو مولانا ہمارے ساتھ تھے۔
آج مولانا مختلف لوگوں پر مختلف الزام لگارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے مولانا فضل الرحمان خان کے ماضی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جیسے وزیر امور کشمیر بنے وہ تاریخ کا حصہ ہے۔متحدہ مجلس عمل کیسے بنائی گئی سب جانتے ہیں۔
سندھ میں جی ڈی اے کے الیکشن ہارنے کے بعد احتجاج اور دھرنے کی سیاست شروع کر دینے کے عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں جی ڈی اے کا دھرنا "مریدوں کااجتماع" ہے. پیرپگارا قابل احترام ہیں لیکن گدی کا سیاسی استعمال نہ کریں۔پیرپگاراکے جلسے میں پیپلزپارٹی کے خلاف باتوں پرخاموش نہیں رہیں گے۔