نامور ڈاکٹر بابر قریشی کا میو ہسپتال لاہور کا دورہ، آپٹو میٹری لیب کا افتتاح کیا

17 Feb, 2023 | 11:06 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: اندھے پن کی روک تھام کے عالمی ادارے کے شریک چیئرمین برطانیہ سے آئے ڈاکٹر بابر قریشی نے آفتھمالوجی کالج میو ہسپتال لاہور کا دورہ کیا -

 تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر بابر قریشی نے پروفیسر اسد اسلم کے آئی کیئر قومی پلان کو سراہا  اور پروفیسر زاہد کمال صدیقی کی سربراہی میں کالج اور ہسپتال کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ۔

 پروفیسر زاہد کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ماہر ڈاکٹراندھے پن کو ایک اعشاریہ 78 سے کم کرکے پوائنٹ فائیو زیرو پر لے آئے ہیں اور مزید یہ کہ پاکستان ککرے فری ملک بننے کے بالکل قریب ہے۔

  ڈاکٹر بابر قریشی نے آپریشن تھیٹر،تشخیصی مرکز اور آپٹو میٹری شعبے کا دورہ بھی کیا ، اس موقع پر انہوں نے آپٹو میٹری لیب کا افتتاح بھی کیا.

مزیدخبریں