ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کم آمدنی والے بے گھر افراد کیلئے خوشخبری،وزیر اعلیٰ پنجاب نے اہم ہدایت کر دی

Cm Punjab,Mohsin Naqvi,Chief minister,loan cast housing scheme,City42
کیپشن: Mohsin Raza Naqvi,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس،چیف منسٹر لو  ن کاسٹ ہاؤسنگ سکیم پراجیکٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔
پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے بورڈ کی کی جلدازجلدتشکیل نوکا حکم،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی کم آمدن والے افراد کیلئے ہاؤسنگ لون کا حصول آسان بنانے کی ہدایت کر دی۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کم آمدن والے افراد کو ہاؤسنگ لون کے اجراء کیلئے قابل عمل پلان طلب کرلیا۔
اخوت کے ذریعے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی اور دیگر سکیموں کیلئے چھوٹے ہاؤسنگ لون کے اجراء پر غور کیا گیا،اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے ذریعے گھر بنانے کیلئے 80 کروڑ روپے کے آسان قرضے دینے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
 اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  اپنا گھر ہر انسان کا بنیادی حق ہے،کم آمدن والے لوگو ں کو گھر بنانے کیلئے آسان قرضے دینے سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔اخوت کے اشتراک سے5 مرلے سے کم اراضی پر گھر بنانے کیلئے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی  نے مزید کہا کہ اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے ذریعے 20 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کی سوفیصد ریکوری خوش آئند ہے۔
 اجلاس میں چیئرمین اخوت ڈاکٹر محمد امجد ثاقب، سیکرٹری ہاؤسنگ، ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔