اوپن مارکیٹ میں یورو،برطانوی پاؤنڈ،اماراتی درہم،سعودی ریال سستے،ڈالر برقرار

17 Feb, 2023 | 05:20 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)اوپن ایکسچینج ریٹ ،اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 268 روپے پر برقرار رہا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے کمی سے 281.50 روپے کا ہوگیا، برطانوی پاونڈ 4 روپے سستا ہوکر 316 روپے، اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 20 پیسے کمی سے 73.50 روپے  جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 20 پیسے کمی سے 70.50 روپے پر آگیا۔

 دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، 1 روپے 38 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 263 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، گزشتہ روز انٹر مارکیٹ میں ڈالر 264.38 روپے پر بند ہوا تھا۔

  انٹربینک میں ڈالرکی قیمت بلند ترین سطح سے 12 روپے 20 پیسے کم ہوچکی ہے، 3 فروری کو انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 58 پیسے کی ریکارڈ سطح پر تھا۔

مزیدخبریں