خیبر پختونخوا کے نگران وزیر خوشدل خان کو ڈی نوٹیفائی کردیاگیا

17 Feb, 2023 | 03:10 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے نگران صوبائی وزیر خوشدل خان کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔

محکمہ ایڈمنسٹریشن خیبرپختونخوا نے نگران صوبائی وزیر کو کابینہ سے ہٹانے کا اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ گورنرخیبرپختونخوا نے نگران صوبائی وزیرخوشدل خان کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

سرکاری حکام کا کہنا ہےکہ خوشدل خان ملک کو نگران صوبائی وزیرنامزدکیا گیا تھا اور بطور نگران وزیر حلف اٹھاتے وقت وہ سرکاری ملازم تھے جب کہ سرکاری ملازم کابینہ کا حصہ نہیں بن سکتے۔

 

 

 

 

 

مزیدخبریں