ویب ڈیسک: خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے تھانہ چمکنی پر نامعلوم شر پسندوں نے دستی بم سے حملہ کر دیا۔
پشاور پولیس کے مطابق تھانہ چمکنی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا اور فائرنگ کی۔ پشاور پولیس نے بتایا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پشاور پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ دستی بم پھٹنے سے تھانے میں کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔