ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان پر قرضوں کا کتنا بوجھ ہے؟ اعدادوشمار سامنے آگئے

 پاکستان پر قرضوں کا کتنا بوجھ ہے؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے ذمہ اندرونی اور بیرونی قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرض میں کمی جبکہ اندورونی قرض میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان پر قرضوں کا مجموعی بوجھ 51 ہزار ارب روپے تک جا پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان پر ایک ماہ میں بیرونی قرضہ 94 ارب روپے کم ہوگیا۔ نومبر 2022 میں پاکستان پر بیرونی قرض 17 ہزار 974ارب روپے تھا جو دسمبر 2022 میں کم ہوکر 17 ہزار 880 ارب ہوگیا۔

اعداوشمار کے مطابق پاکستان پر ایک ماہ میں اندورونی قرض میں 186 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ نومبر میں پاکستان کا اندورنی قرض 32 ہزار 930 ارب سے بڑھ کر دسمبر 2022 میں 33 ہزار 116 ارب روپے ہوگئے۔

نومبر میں 50 ہزار 996 ارب کے مجموعی ملکی قرضے دسمبر 2022 میں 51 ہزار ارب روپے ہوگئے۔ اعداوشمار کے مطابق پاکستان کا ہر شہری سوا دو لاکھ روپے کا مقروض ہیں۔