ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے انجری کے سبب ایونٹ سے باہر والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا آپریشن ہو گیا۔
پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں شاہنواز دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی کی سرجری کردی گئی۔آپریشن کے بعد شاہنواز دھانی نے اپنی ٹوئٹ میں فینز کو دعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ میرے ہاتھ کی انگلی کا آپریشن ہوگیا ہے، تمام افراد سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
Ready to get my Pinky finger operated . Prayers needed from everyone. I am very thankful to PCB's Cheif Medical Officer Dr Najeeb Soomroo for monitoring me, and physically being present with me during this operation & taking best care of me. ???????? pic.twitter.com/SnJasZOJjV
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) February 16, 2023
شاہنواز دھانی نے لکھا کہ میں پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب سومرو کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے مانیٹر کیا، آپریشن کے دوران ڈاکٹر نجیب میرے ساتھ موجود رہے انکا شکر گزار رہوں گا۔
واضح رہے کہ شاہنواز دھانی دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے پی ایس ایل سے آؤٹ ہوگئے تھے، ملتان سلطانز نے ان کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔