وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

17 Feb, 2023 | 08:49 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے گریڈ 15 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کی باضابطہ منظوری دے دی۔

اس ضمن میں وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے آفس میمورنڈم جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق اپر ڈویژنل کلرکس (یو ڈی سی) اور لوئر ڈویژنل کلرکس (ایل ڈی سی) کی پوسٹیں اپ گریڈ کر دی گئی ہیں، گریڈ 1 سے گریڈ 5 تک کے وفاقی ملازمین کو 2 اسکیل کی اپ گریڈیشن مل گئی ہے جب کہ گریڈ 6 سے 15 کے وفاقی ملازمین کا ایک اسکیل اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح لوئر ڈویژنل کلرک کو گریڈ 9 سے 11 میں جب کہ اپر ڈویژنل کلرک کو گریڈ 11 سے 13 میں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے، گریڈ 16 کے ملازمین کو ایک اضافی انکریمنٹ بھی ملے گا۔

سرکاری ملازمین کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والی سرکاری ملازمین کی مرکزی تنظیم آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے اِس حکومتی عمل کو اپنی جدوجہد کی کامیابی قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اپ گریڈیشن میں رہ جانے والی مراعات پر بھی غور کیا جائے اور پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں