پشاور میں ڈاکٹر نے 12 سالہ قریبی رشتہ دار لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

17 Feb, 2023 | 08:48 AM

ویب ڈیسک: پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں ڈاکٹر نے 12 سالہ قریبی رشتہ دار لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

لڑکی نے بہنوئی کے خلاف مقدمہ اندراج کے لیے تھانے میں درخواست دی اور پولیس نے واقعے کے ایک ہفتے بعد مقدمہ درج کر لیا۔حیات آباد فیز فور سیکٹر میں ڈاکٹر قیصر نے جواں سالہ سالی کو گھر میں اکیلا دیکھ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی نے ملزم کے خلاف تھانہ حیات آباد میں مقدمہ اندراج کے لیے درخواست جمع کرائی۔پولیس نے واقعے کے 8 روز بعد دفعہ 376 اور 53 سی پی اے کے تحت مقدمہ درج کر  کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں