ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد میں آج بسنت منانے کی تیاریاں، پولیس الرٹ

فیصل آباد میں آج بسنت منانے کی تیاریاں، پولیس الرٹ
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیصل آباد: فیصل آباد میں آج بسنت منانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، جبکہ پتنگ بازی روکنے کے لیے پولیس کے 7 ہزار اہلکار میدان میں اتار دیے گئے ہیں، گلی محلوں میں پتنگ بازی سے باز رہنے کے اعلانات کیے جارہے ہیں۔

فیصل آباد پولیس نے گزشتہ کئی روز سے پتنگ بازی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 250 سے زائد پتنگ فروشوں کو گرفتار کرکے ایک لاکھ سے زائد پتنگیں برآمد کی ہیں۔

پولیس کا اعلانات میں کہنا ہے کہ پتنگ بازی جرم ہے اور جو پتنگ بازی کرتا ہوا پکڑا گیا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ بسنت پر پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کو روکنے کے لیے والدین پولیس کا ساتھ دیں تو قیمتی جانیں محفوظ رہ سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ خونی کھیل ہے اور اس کی باقاعدہ سزا ہے، یہ بالکل کوئی تفریح کی چیز نہیں ہے، فیصل آباد پولیس پتنگ بازی نہیں ہونے دے گی۔ ہم نے اس حوالے سے حکمت عملی بنائی ہے۔

واضح رہے کہ پتنگ بازی کسی دور میں ایک پر لطف اور معصوم کھیل تھا لیکن ہوائِی فائرنگ اور دھاتی ڈور کے استعمال نے اسے ایک قاتل بنا دیا ہے۔