ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

22 اور 23 فروری کو چھٹی کا اعلان

22 اور 23 فروری کو چھٹی کا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے یوم تاسیس پر 2 دن کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا،  یومِ تاسیس  پر اس مرتبہ سرکاری اورنجی شعبے کے ملازمین طویل اختتام ہفتہ سے لطف اندوز ہوں گے۔

سعودی میڈیارپورٹس کے مطابق پبلک سیکٹر کے ملازمین اس سال سعودی یوم تاسیس کی تقریبات کے موقع پر 2 دن کی تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے جو کہ 22 اور 23 فروری کو ہوگی، 22 فروری کو تمام سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے لیے سعودی یوم تاسیس کی تقریبات کے لیے سرکاری تعطیل ہے، یوم تاسیس کے بعد جمعرات 23 فروری کو سول سروس میں انسانی وسائل کے انتظامی ضوابط کی دفعات میں شامل افراد کے لیے چھٹی ہے۔

یادرہے کہ فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے جاری کردہ شاہی فرمان کے مطابق گذشتہ سال 22 فروری کو سعودی عرب کے یومِ تاسیس کے موقع پر قومی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا،ان کی حکومت نے گذشتہ سال ہی پہلی مرتبہ تین صدی قبل پہلی سعودی ریاست کے قیام کی تاریخ کو ہرسال یومِ تاسیس کے طور پرمنانے کا اعلان کیا تھا۔حجازمیں پہلی سعودی ریاست سنہ 1727 میں امام محمد بن سعود کی قیادت میں قائم ہوئی تھی۔

ان کی حکومت 1818 تک قائم رہی تھی اور یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کامقام الدرعیہ اس کا دارالحکومت تھا۔امام ترکی بن عبداللہ بن محمد بن سعود بعد میں کامیاب ہوئے اورانھوں نے دوسری سعودی ریاست قائم کی جو سنہ1891 تک قائم رہی تھی۔اس کے کئی سال بعد شاہ عبدالعزیزبن عبدالرحمن الفیصل آل سعود کامیاب ہوئے۔انھوں نے 1932 میں تیسری اور جدید سعودی ریاست کی بنیاد رکھی تھی اور اسے مملکت سعودی عربکے نام سے متحد کیا تھا۔انھوں نے نجد اور حجاز کی سلطنتوں کے اتحاد کو سعودی عرب کا نام دیا تھا۔اس کی یاد میں 23 ستمبر کو سعودی عرب کا قومی دن منایا جاتا ہے۔