(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 7 کے 24 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی۔
پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، جواب میں اسلام آباد کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بناسکی۔
قبل ازیں پشاورزلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آباد کو 207 رنز کا ہدف دیا تھا، زلمی کی جانب سے محمد حارث نے دھواں دھار اننگز کھیلی اور 32 گیندوں پر 70 رنز بنائے۔
ان کے علاوہ شعیب ملک 38 اور یاسر خان 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، ردرفورڈ نے 16 اور حضرت اللہ زازئی نے 13 رنزبنائے جب کہ بین کٹنگ اور وہاب ریاض صفر پر آؤٹ ہوئے۔