معروف بھارتی اداکار کار حادثے میں ہلاک

17 Feb, 2022 | 08:26 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بھارت میں کسانوں کے حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے انسانی حقوق کے کارکن اور بھارتی اداکار ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

  37 سالہ معروف اداکار دیپ سدھو بدھ کے روز بھارتی ریاست پنجاب سے نئی دہلی جاتے ہوئے ایک کار حادثے میں چل بسے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہائی وے پر پیش آنے والے حادثے میں دیپ سدھو کی کار ایک ٹرک سے ٹکراگئی تھی جس میں وہ شدید زخمی ہوئے، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا  چل بسے۔

 واضح رہے کہ دیپ سدھو مودی سرکار کی جانب سے کی گئی متنازع زرعی اصلاحات کے خلاف کسانوں کی تحریک میں پیش پیش تھے۔خیال رہےکہ گذشتہ سال 26 جنوری کے روز کسانوں اور پولیس کے درمیان شدید تصادم بھی ہوا تھا جس میں پولیس نے کسانوں پر لاٹھی چارج کیا تھا، احتجاج کے بعد کسانوں کو اکسانے کے الزام میں دیپ سدھو کو گرفتار کرلیا گیا تھا اور انہیں 2 ماہ بعد ضمانت پر رہائی ملی تھی۔

مزیدخبریں