ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  مایوں کی تقریب ، ڈھولک بجاتی 13 لڑکیاں کنوئیں میں گر کر ہلاک

13 girls died in a marriage procession
کیپشن: Fotage
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں حادثات پیش آتے رہتے ہیں،ایسا ہی ایک واقعہ شادی کی تقریب میں پیش آیا جس میں 13 نوجوان لڑکیاں جان کی بازی ہار گئیں۔

شمالی بھارت میں ایک گاؤں میں ایک کنوئیں کا ڈھکن منہدم ہو جانے کے نتیجے میں تیرہ  نوجوان  خواتین ہلاک ہو گئیں۔  رپورٹ کے مطابق  شادی کی ایک تقریب میں مایوں کے دوران  اس متروک کنوئیں کے منہ پر بنے کنکریٹ کے خستہ حال ڈھکن پر  بیٹھی خواتین ناچ گا  کر خوشی کا اظہار کر رہی تھیں کہ کنویں پر موجود  سل ان کے بوجھ کو برداشت نہ کرسکی اور گرگئی۔

ہ کنواں پندرہ میٹر گہرا تھا،مذکورہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے کشن گڑھ ضلع میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے اس افسوسناک واقعے میں دس دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں دیگر مہمانوں نے ہسپتال پہنچایا۔ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے ضلعی حکام کو متاثرین کی امداد کا حکم دیا ہے ۔