سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

17 Feb, 2022 | 07:05 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمت  اضافہ ہو گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق 600 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا 1لاکھ 26 ہزار 350 روپے پر پہنچ گیا  جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 515 روپے کے اضافے سے 1لاکھ 8 ہزار 325 روپے ہوگئی ہے۔

 دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی 30 ڈالرکے اضافے  کے بعد فی اونس سونا 1886 ڈالر پر پہنچ گیاہے۔ اندرون ملک مارکیٹ میں 1 تولہ چاندی 1460 روپے پر برقرار ہے۔

مزیدخبریں