(فہد علی)رائیونڈ کے علاقے میں سوتیلے باپ نے تین سالہ بیٹے کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں سوتیلے باپ نے 3 سالہ بچے کو قتل کر دیا۔ملزم غلام عباس نے 3 سالہ عباس علی کو بیوی سے جھگڑے کے بعد دیوار سے دے مارا،کمسن بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ واردات کے بعد ملزم غلام عباس موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم غلام عباس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور احکامات جاری کیے ہیں کہ ملزم کی گرفتاری کو جلد یقینی بنایا جائے ۔