ویب ڈیسک : ایک تیر سے دو شکار۔۔۔مراکش میں ایک نوجوان کی ایک ہی تقریب میں دو الگ الگ لڑکیوں کے ساتھ منگنی کی خبر سوشل میڈیا میں طوفان برپا کردیا۔
رپورٹ کے مطابق مراکش میں نصیر نامی نوجوان نے ایک ہی تقریب میں دو لڑکیوں سے منگنی کرلی ہے، نصیر کے مطابق اس نے اسے دونوں لڑکیاں اچھی لگتی تھیں جس پر اس نے دونوں کو پروپوز کیا۔ اتفاق سے دونوں نے ہاں کردی جس کے بعد موصوف اب شادی کی تیاری کر رہا ہوں۔
تاہم سوشل میڈیا پر تقریب کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہی ایک طوفان برپا ہوگیا اور سوشل میڈیاصارفین نے دونوں لڑکیوں کو تنقید اور طنزیہ ریمارکس کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ یہ وفاداری کی مثال ہے نہ روایت پر پورا اترنے کی ۔
دوسری طرف دونوں لڑکیوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ یہ ان کی زندگی ہے اور وہ استحکام چاہتی ہیں۔ انہیں ایک شخص سے شادی میں کوئی برائی نظر نہیں آتی ایک لڑکی کا موقف ہے کہ کہ یہ فیصلہ ان کے لیے ذاتی آزادی ہے۔