تانگہ لہور دا ہووے تے بھاویں جھنگ دا، لاہور میں تانگے چلیں گے؟

17 Feb, 2022 | 05:53 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، شہر میں ٹانگہ چلانے کی اجازت کے مطالبہ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع  کرا دی گئی۔
 تفصیلات کے مطابق  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ہوشربااضافے کے بعد   لاہور میں تانگہ چلانے کی اجازت کے مطالبہ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع  کرا دی گئی ہے، یہ قرارداد ایم پی اے رخسانہ کوثر جانب سے جمع کروائی گئی۔
   قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ آئے روز پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا   ہے لہذا لاہور میں تانگا چلانے کی اجازت دی جائے تاکہ عوام کو مہنگائی کے اس دور میں سستی سواری میسر ہوسکے۔

مزیدخبریں