نئی گاڑی کی خریداری پر اب کتنا ٹیکس ادا کرنا ہوگا؟ بڑی خبر

17 Feb, 2022 | 05:30 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی)نئی گاڑیوں کی خریداری پر رجسٹریشن کے ساتھ ٹرانسفر پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ، ایک ہزار سی سی تک ایک لاکھ ، بڑی گاڑیوں پر 2 سے 4 لاکھ روپے ٹیکس دینا ہو گا۔
 حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کی بلیک میں فروخت اور اون کے خاتمے کے لئےودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ بکنگ کے بغیر خریدی گئی گاڑی پہلے شوروم یا انویسٹر کے نام پر رجسٹرڈ ہوتی ہےجسے وہ اون لے کر خریدار کے نام ٹرانسفر کرتا ہے۔ اس رجحان کے خاتمے کے لئےنئی گاڑی کی رجسٹریشن کے بعد فوری ٹرانسفر پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس 100 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔

1ہزار سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس 50ہزار سے بڑھا کر 1لاکھ کردیا گیا ہے۔ ایک ہزار سے 2ہزار سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس 1لاکھ سے بڑھا کر2لاکھ کردیا گیا۔2ہزار سی سی سے اوپر گاڑیوں پرود ہولڈنگ ٹیکس2 لاکھ کی بجائے4 لاکھ روپے دینا ہو گا۔

 مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس ٹیکس کا بوجھ پر خریدار پر ہی پڑے گا،پہلے ڈیلر اون سے کماتا تھا، اب وہی پیسہ حکومت اپنی جیب میں ڈالے گی۔

مزیدخبریں