ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر کتنا عمل کیا جارہا ہے؟

Schools Corona SOPs
کیپشن: Schools Corona SOPs
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکولوں کی تعلیمی کارکردگی کیا ہے؟ کورونا ایس او پیز پر کتنا عمل کیا جارہا ہے؟ بجٹ اور دیگر معاملات کیسے چلائے جارہے ہیں؟ ایجوکیشن اتھارٹیز کے افسران تمام انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سکولوں کا وزٹ کریں گے۔

لاہور کے مختلف سکولوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایجوکیشن اتھارٹی نے نوٹس لیا، سی ای او، ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز سکولوں کا وزٹ کریں گے، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور اے ای اوز بھی سکولوں کا وزٹ کریں گے، انسپکشن ٹیمیں سکولوں میں صفائی، فرنیچرز، فنڈز کے ریکارڈ کا جائزہ لیں گی، دوران وزٹ ایجوکیشن، ٹائم ٹیبل، حاضری، پلے گراؤنڈز اور باؤنڈری وال کا بھی معائنہ کیا جائے گا، کوتاہی کی صورت میں متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے کورونا وائرس کے متعلق نئے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ ہیلتھ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

 سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ شہری بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں، صرف ویکسینیشن اور احتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں، تمام ویکسینیشن سینٹرز میں ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔