ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بالر وسیم اکرم نے ٹوئٹ کی ہے گزشتہ رات باؤنڈری پر بابر سے بات کرنے پر ردعمل دیکھ کر حیران ہوں۔
کراچی کنگز کو پی ایس ایل میں پےدرپے شکست کا سامناہے، ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے آخری اوور کے دوران میچ بابراعظم اور وسیم اکرم کی ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیم اکرم بابر اعظم کو ڈانٹ رہے ہیں اور بابر اعظم سہمے سہمے لگ رہے ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین نے وسیم اکرم کےرویئے کی مذمت کردی اور آڑے ہاتھوں لیا۔
Wasim Akram wasnt looks a happy chappy, not one to normally show his emotions, don’t think he really should have been remonstrating with Babar on the touch line, if anything save it for the changing room.
— Muhammad Areeb Uddin Sheikh. #AreebCricketWorld (@areeb_7official) February 17, 2022
Don't forget that he select this team on his own in draft.#WasimAkram pic.twitter.com/AEGUMICkLr
اب وسیم اکرم کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے، انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ کل رات باؤنڈری پر بابر اعظم سے بات کرنے پر لوگوں کا ردعمل دیکھ کر حیران ہوں۔ میں اس وقت بابر سے یہ استفسار کر رہا تھا کہ 'ہمارے باؤلرز یارکر کیوں نہیں کر رہے یا آف سٹم کے باہر سلو گیند کیوں نہیں کررہے'؟ بابر بہت اچھا لڑکا ہے اس نے اپنی طرف سے جیت کی پوری کوشش کی، ساتھ ہی انہوں نے بابر سے پوچھا کہ رات کے کھانے کا کیا پروگرام ہے۔
Hello ! Surprised to see reactions on my talking to Babar at the boundary last night. What I was saying was ‘why our bowlers are not bowling yorkers or slower ones offside off’.nothing else . Babar is a wonderful boy and has tried his best. And what he wants for dinner ???? 1/2
— Wasim Akram (@wasimakramlive) February 17, 2022