جنید ریاض : سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کام نہ ہونے پر پنجاب بھر میں ڈویژنل ڈائریکٹوریٹس کی 18 اسامیاں ختم کرنے کا حکم جاری کردیا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ڈویژنل ڈائریکٹوریٹس کے فارغ بیٹھ کر تنخواہیں لینے کا نوٹس لے لیا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ڈویژنل ڈائریکٹوریٹس کی اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈی پی آئی سکینڈریز سے رپورٹ طلب کرلی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مراسلے میں فوری طور پر ڈیژنل ڈائریکٹوریٹس کی ریشنلائزیشن کرنے کی ہدایت کردی۔جن اضلاع میں ڈویژنل ڈائریکٹوریٹس کا کام نہیں،ان اسامیوں کو فی الفور ختم کردیا جائے۔
مذکورہ اسامیاں پر گریڈ انیس اور بیس کے افسران تعینات ہیں۔ پنجاب بھر میں ڈویژنل ڈائریکٹوریٹس کی 18 اور لاہور میں 2 اسامیاں موجود ہیں۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ محکمہ کسی صورت افسران کو فارغ بیٹھنے کی تنخواہ ادا کرنے کا پابند نہیں ہے۔