سہیل تنویر اور بین کٹنگ کو میچ میں تنازع مہنگا پڑ گیا

17 Feb, 2022 | 02:05 PM

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) پی ایس ایل سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے میچ میں سہیل تنویر اور بین کٹنگ کو تنازع مہنگا پڑ گیا۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے میچ ریفری سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی نے سہیل تنویر اور بین کٹنگ پر میچ فیس کا 15 فی صد جرمانہ عائد کردیا،میچ ریفری نے میچ کے بعد سہیل تنویراور بین کٹنگ کو بلا کر ان سے معاملے سماعت کے بعد دونوں پر جرمانہ عائد کیا۔

واقعے کے حوالے سے سہیل تنویر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جو ہوا یہ واقع نہیں ہونا چاہیے تھا اس معاملے کا پس منظر ہے، یہ معاملہ پہلے بھی 2018 میں ہوچکا جب بین کٹنگ نے چھکا مارا اور جملے بولے جس پر انکو اگلی گیند پر آؤٹ کیا تو میں نے وہ غلط تاثر دیا۔اگلی صبح ان سے اپنے رویے کی معذرت کی تھی ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات جب انہوں نے دو چھکے لگائے تو انہوں نے مجھے کہا یاد ہے سی پی ایل میں بھی ہم آمنے سامنے تھے۔

مزیدخبریں