گلبرگ (سٹی42) شاطر اور معصوم لڑکی کے کردار ادا کر کے لوگوں کے دل جیتنے والی اداکارہ سونیا حسین جلد ہی پہلی ایکشن فلم میں باکسنگ رنگ میں اتر کر حریفوں کو سبق سکھاتی دکھائی دیں گی۔
اداکارہ سونیا حسین جلد ہی 'دادل' نامی ایکشن فلم میں باکسر گرل کے کردار میں دکھائی دیں گی، جس کے لیے انہوں نے ابتدائی تربیت بھی حاصل کرلی، سونیا حسین نے انسٹاگرام پر 'دادل' کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے ایکشن فلم کو جوائن کرلیا، جس میں 'حیا بلوچ' نامی باکسر لڑکی کے روپ میں دکھائی دیں گی.
View this post on Instagram
اداکارہ نے فلم کی جھلک کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 'بس سکون کی زندگی گزارنا اے تو دو باتیں اپنا دماغ میں اچھی طرح بٹھا لو', ایک بات یہ کہ پورا 'دادل' میں کسی بلوچ سے پنگا نہیں لینا، دوسری بات یہ کہ خاص کر کے جب وہ عورت ایک بلوچ ہو۔
انہوں نے تصدیق کی کہ وہ فلم میں حیا بلوچ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو کہ فکشنل کردار ہے جو باکسنگ کی دنیا میں حریفوں کو سبق سکھاتی دکھائی دیں گی۔
اسی حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ فلم کی کہانی اور کردار فکشنل ہے مگر ان کا کردار بلوچ برادری سے تعلق رکھنے والی فائٹر لڑکی کا ہے، ان کا کردار بہت ہی مضبوط ہے جو کبھی بھی غلط چیزوں یا باتوں کو برداشت نہیں کرتا اور ہر برائی کے خلاف اٹھ کھڑا ہوتا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے فلم کی کہانی کو بہترین اور مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم کا بجٹ بھی اچھا ہے جب کہ مذکورہ فلم جہاں ایک طرف کمرشل ہے، وہیں یہ عام فلموں سے کہیں مختلف بھی ہے۔انہوں نے ہدایت کار ابو علیحہ کی بھی تعریفیں کیں اور بتایا کہ ان کی تخلیقی صلاحیت دوسروں سے مختلف ہے۔'دادل' فلم میں سونیا حسین کے علاوہ محسن عباس حیدر نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے جو کہ برے پولیس والے کے روپ میں دکھائی دیں گے۔
علاوہ ازیں فلم میں شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو، مائرہ خان اور رضوان جعفری بھی دکھائی دیں گے، فلم کو نیہا لال نے پروڈیوس کیا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم ابھی فلم کی ابتدائی شوٹنگ شروع کی گئی ہے اور خیال کیا جا رہاہے کہ اسے رواں برس کے اختتام تک پیش کردیا جائے گا۔