پنجاب حکومت کا نیا فیصلہ

17 Feb, 2022 | 01:03 PM

Sughra Afzal

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت کا لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کرانے کا فیصلہ، کروڑوں روپے خرچ کیے جائیں گے.

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے، شو کیلئے 67کروڑ 70 لاکھ روپے کے فنڈز کے اجراء کی منظوری بھی دے دی گئی، ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد مارچ کے اوائل میں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے بہترین انتظامات کی ہدایت کی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فنون لطیفہ اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ د یا جائے گا، پنجاب کے روایتی میلوں ٹھیلوں کے کلچر کو بحال کیا جائے گا، پنجاب کا کلچر دنیا بھر میں انفرادی حیثیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے کابینہ میں 4  تا 5 نئے وزرا کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ وزراء ناراض پی ٹی آئی دھڑوں  اوراتحادیوں سے لئے جائیں گے ۔ اسی طرح اراکین اسمبلی کی شکایات دور کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کرلیا گیا  ۔حکومتی اراکین اسمبلی کومزیدترقیاتی فنڈزدیئے جائیں گے ۔

مزیدخبریں