ویب ڈیسک : مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے صوبائی کابینہ اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے پی ٹی آئی سندھ میں صوبائی کابینہ اور ڈویژن کے عہدیداران کا اعلان کردیا ۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق اللہ بخش انڑ شکور شاد، طاہر شاہ ، حلیم عادل شیخ کو پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر نائب صدور مقرر کیا گیا ہے جبکہ لال مالہی، علی جونیجو، آغا ارسلان، راجہ اظہر، گل محمد رند اور سدرہ عمران صوبائی نائب صدور ہونگے۔ ارسلان تاج کو پی ٹی آئی سندھ کا سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔ علی پلہ ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اور راجہ خان جکھرانی، ذولفقار شاہ، لاجپت بھیل صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹریز ہوں گے ۔ شوزب کپاڈیہ صوبائی فنانس سیکریٹری اور ارسلان مرزا ایڈیشنل فنانس سیکریٹری مقرر ہوگئے۔ ڈاکٹر غلام عباس سکھر ڈویژن کے صدر اور شاکر شاہ جنرل سیکریٹری اسی طرح لاڑکانہ ڈویژن میں غالب خان ڈومکی صدر اور آغا شمس جنرل سیکریٹری ہوں گے۔ سید ممتاز شاہ میرپور خاص ڈویژن کے صدر اور اکبر پلہی کوجنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ حیدر آباد ڈویژن کیلئے خاوند بخش جھیجو کو صدر اور ونگ کمانڈر (ر) کیو محمد حاکم کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔عنایت رند پی ٹی آئی نواب شاھ کے صدر اور امان قاضی جنرل سیکریٹری ہونگے۔