ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بازار میں سبزیاں بھی  من مانی قیمتوں پر فروخت ہونے لگیں

 بازار میں سبزیاں بھی  من مانی قیمتوں پر فروخت ہونے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بازار میں سبزیاں بھی  من مانی قیمتوں پر فروخت ہونے لگیں، آلو کچا نیا سرکاری قیمت26 روپے فی کلو 40 روپےمیں فروخت، پیاز درجہ اول سرکاری قیمت 20 روپے فی کلو اوپن مارکیٹ میں 35 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ 

سرکاری نرخوں اور بازار میں قیمتوں میں تضاد،دکاندار بھی  سبزیاں من مانی قیمتوں پر فروخت  کر نے  لگے۔  ٹماٹر درجہ اول  کی قیمت  115 روپے فی کلو جبکہ  بازار میں 160روپے میں دستیاب ، لہسن چائنہ کی  سرکاری قیمت 395 روپے فی کلو  اوراوپن مارکیٹ میں 410 روپے میں دستیاب ،دھنیا سرکاری قیمت 37 روپے فی کلو بازار میں 50  روپے فی کلو میں مل رہا ہے،ادرک چائنہ 210 روپے فی کلو  اوراوپن مارکیٹ میں 250 میں  فروخت کی جارہی ہے،کھیرا فارمی  کی سرکاری قیمت 50 فی کلو  اور بازار میں 60 روپے میں دستیاب ہے۔ 
میتھی  کی سرکاری قیمت 57 روپے فی کلو  اور اوپن مارکیٹ میں 65، بینگن کی  سرکاری قیمت 93 روپےفی کلو اور بازار میں 100 روپے ، پھول گھوبی  کی سرکاری قیمت 57 روپےفی کلو  اوربازار میں 60 روپے ، شلجم  کی سرکاری قیمت 37 روپے فی کلو اور  اوپن مارکیٹ میں 50، سبز مرچ اول  کی سرکاری قیمت 145 روپے فی کلو  اوراوپن مارکیٹ میں 160 روپے ، ٹینڈیوں کی  سرکاری قیمت 52 روپے فی کلو اور  بازار میں 60 روپے ، لیموں چائنہ  کے سرکاری نرخ 47 روپے فی کلو بازار میں 80 روپے ، مٹر کی  سرکاری قیمت 78 روپے فی کلو اوپن مارکیٹ میں 90 روپے میں  دستیاب ہے  دیگر سبزیوں میں مولی 30, پالک دیسی 35, گاجر دیسی 40, کریلا 260 جبکہ ساگ 37 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔