سٹی 42: ریلوے حکام نے گریڈ 19 اور 18 کے چار سینئر افسران کے تبادلے کر دئیے،ترقی کے منتظر کاشف اعجاز کی خدمات ایم ڈی ریل کاپ کے سپرد کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹریک مشین اسحاق حمید بٹ کو ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر مغلپورہ تعینات کردیا گیا ہے ، جبکہ گریڈ 18 کے ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر جہانزیب احمد کو ڈویژنل پرسانل آفیسر لاہور ڈویژن تعینات کیا گیا، ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر عثمان حبیب کو الیکٹریکل انجنینئر آر ٹی ایل کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ریلوے ہیڈکوارٹر نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔