سٹی 42: رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھاو کا سلسلہ جاری رہا۔دن کے اختتام پر سونا 700روپے فی تولہ سستا ہوگیا سونے کی بلند ترین قیمتوں کے باعث صرافہ بازار گاہکوں سے خالی رہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزسونا 700روپے فی تولہ سستا ہوگیا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 10ہزارروپے دیکھی گی اسی طرح 22قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 833روپے میں فروخت ہوا اور اکیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 96ہزار 250روپے رہی اسی طرح صرافہ بازاروں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 1370روپے ریکارڈ کی گی سونے کی بلند ترین قیمتوں اور مہنگائی نے متوسط طبقے کی قوت خرید کو شدید متاثر کیا ہے متوسط طبقے اب سونے کی بجائے مصنوعی زیورات کی خریداری کو ترجیح دے رہا ہے۔