ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ، 7 کنٹریکٹر کمپنیاں میدان میں آگئیں

 نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ، 7 کنٹریکٹر کمپنیاں میدان میں آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مظہر عباس) ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کے پیکج تھری کے تحت 384 اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ، اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے سات کنٹریکٹر کمپنیاں میدان میں آگئیں۔

ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کے سلسلے میں پیکیج تھری کے ٹینڈر کھول دیئے گئے، پیکیج تھری میں چار، چار بلاک تعمیر کرنے کیلئے تین ٹینڈر کھولے گئے، ہر بلاک میں 32اپارٹمنٹ تعمیر کیے جائیں گے، اس حوالے سے العرب ایسوسی ایٹس، ظریف خان حسین زئی اینڈ برادرز اور پروگریسو انٹرنیشنل نے بڈ جمع کروائی ہے، ٹینڈر کھولنے کی نگرانی ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے ٹیکنیکل ممبر انجینئر عامر ریاض قریشی نے کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر فنانس محمد اختر اور ڈائریکٹر آڈٹ جاوید اختر بھی موجود تھے، ٹیکنیکل بڈز کی ایویلیوایشن کے بعد فنانشل بڈ کھولی جائیں گی، سنگل سٹیج ٹو اینولپ کے تحت ٹینڈر کھولے گئے، مزید ٹینڈرز 20فروری کو کھولے جائیں گے، اس سے قبل 960اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کیلئے 2 ٹینڈرز 10فروری کو کھولے گئے تھے جبکہ 768اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کیلئے تین ٹینڈرز 13فروری کو کھولے گئے تھے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل پنجاب کابینہ نے ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس میں فلیٹوں کی الاٹمنٹ کے طریقہ کار کی منظوری دی تھی ، ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ایل ڈی اے سٹی میں4 ہزار اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے، اپارٹمنٹس میں 50 فیصد کوٹہ عوام کیلئے ہو گا، 20 فیصد کوٹہ صوبائی ملازمین، 20 فیصد کوٹہ ایل ڈی اے ملازمین اور 10 فیصد کوٹہ وفاقی ملازمین کیلئے مختص ہوگا، ایک فلیٹ کی قیمت 27 لاکھ روپے ہوگی ۔

Sughra Afzal

Content Writer