ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"غیر محفوظ انتقال خون سے بھی ایڈز پھیلتا ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی ایک سٹگما ہے۔ احتیاط کرنے سے اس بیماری سے بچایا جاسکتا ہے۔ غیر محفوظ انتقال خون سے بھی ایڈز پھیلتا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایڈز کے حوالے سے منفی معاشرتی رویے کو بدلنا ہے۔ اگر ہم مریض کی تشخیص کر لیں تو بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ صوبہ بھر میں 1 لاکھ 30 ٹی بی کے مریضوں کی سکریننگ کی گئی جن میں 380 کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ اب ہر ٹی بی کے مریض کا ایڈز کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنی ہم تشخیص کریں گے اتنا ہی ہم مریض پر قابو پاسکتے ہیں۔ مرض کا علاج ممکن ہے۔ ادویات کا استعمال پوری زندگی ہے، مگر اس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ ادویات حاصل کرنے کے لئے کارڈ جاری کر رہے ہیں۔ لوگ بطور گم نام آ کر ادویات حاصل کر سکتے ہیں تاکہ مریض کی رازداری پر سمجھوتا نہ ہو۔ 

یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ جی پیز کو ادویات فراہم کر کے مرض کی تشخیص اور علاج معالجہ میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ کوشش کررہے ہیں کہ تمام 36 اضلاع میں ایڈز سنٹر بنائے جائیں گے۔ پبلک سکٹر کا پہلا جین سیکوئنسز بھی نصب کر دیا گیا ہے۔